جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

گاندھی جی کا فلسفہ حیات ہر زمانے اور ملک کے لیے کارگر: شیخ عقیل احمد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 2, 2022
in آئینہ شہر, خاص خبریں, دیار وطن
0
گاندھی جی کا فلسفہ حیات ہر زمانے اور ملک کے لیے کارگر: شیخ عقیل احمد
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 2اکتوبر (یو این آئی) گاندھی جی کے فلسفہ حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر شیخ عقیل نے کہا کہ گاندھی جی کے سیاسی و سماجی افکار اور فلسفے کی اہمیت ہر دور باقی رہے گی یہ خیال انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام ایک خصوصی لیکچر، ’مہاتما گاندھی کی لسانی اساس کی تلاش: قیامِ افریقہ کے دوران اردو کے متعلق ان کے نظریے کی تشکیل‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ گاندھی جی پوری دنیا کے لیے اخلاقی اور روحانی انقلاب کے پیغمبر تھے لیکن ہمارے ملک کے لیے یوں بہت خاص تھے کہ گاندھی نے ہمارے ثقافتی اور روحانی ورثے کو یکجا کرکے اس کی مدد سے ہندوستان کے ہر فرد کو ایک مثالی انسان بنا کر ہندوستانی تہذیب کو ایک نئی تہذیب میں تبدیل کردیا جو ایک بہت بڑا تہذیبی انقلاب تھا۔ پروفیسر عقیل احمد نے مزید کہا کہ گاندھی جی کا فلسفہ دراصل فلسفہئ حیات ہے اور یہ کسی ایک ملک یا کسی خاص زمانے کے لیے نہیں ہے بلکہ ہر زمانے اور ہر ملک کے لیے ہے۔ اس لیے گاندھی جی کی شخصیت عالمگیر ہے۔ ان کے فلسفے کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔ ان کے فلسفے کو اگر ایک وسیع ڈھانچہ مان لیا جائے تو اس کی بنیاد مذہب ہے او رباقی منزلوں کا تعلق سیاسی، سماجی، معاشی امور سے ہے۔ یہی وجہ کہ وہ عمل و کردار کی پاکیزگی اور وقار و خودداری پر زور دیتے تھے۔

شیخ عقیل نے کہا کہ گاندھی جی کے تمام تر فلسفے پر سچائی کا غلبہ ہے،ان کی تمام زندگی ہی سچائی کی تلاش و تحقیق میں گزری اور ان کی تمام سرگرمیوں کا محور یہی تھا، اسی طرح سیاست کو انھوں نے انسانیت، ملک و قوم کی خدمت کا ذریعہ سمجھا۔ مہاتما گاندھی سیاست کو وقت گزاری کا سامان نہیں سمجھتے تھے بلکہ سیاست کو ایشو رکی خدمت کا ذریعہ سمجھتے تھے اور راشٹر کو ’بھگوان‘ سے تعبیر کرتے تھے۔ ملک کی خدمت کو اپنا فریضہ اول بتاتے تھے، دراصل یہ ہزاروں سالہ ہندوستانی کلچر کا حصہ ہے، جس میں اپنے راشٹر کا ہر ذرہ لائق پرستش ہے اور اس کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ گاندھی جی کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ بابائے قوم نے مختلف مذہبی طبقات پر مشتمل ہندوستان سماج کو متحد کیا۔ گاندھی جی فرد کی تعمیر و ترقی پر زیادہ زور دیتے تھے۔ انھوں نے سوراج کا تصور پیش کیا تھا۔ اس کا مقصد یہی تھا کہ ہندوستان کے ہر گاؤں اور دور سرحد پر کھڑے ہر شخص کو انصاف ملے، ہر شخص کو ترقی کرنے کا موقع ملے تاکہ ہر شخص مرکزی دھارے میں شامل ہوکر خود بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار نبھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی چاہتے تھے کہ ہر فرد اپنے اندر اخلاقی اور روحانی قدرو ں کو بیدار کرے اور ملک کی ترقی میں روحانی قدرو ں کے ساتھ مادی ترقی بھی کرنے میں اپنارول ادا کرے۔ تبھی ملک کو صحیح معنوں میں ترقی ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی جی کی نیشنل تعلیمی پالیسی میں گاندھی جی کے اس نظریے کو خاص طور پر اپنایا گیا ہے اور اس میں نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ہندوستانی تہذیب و ثقافت سے لیس کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور کئی کتابوں کے مصنف مسٹر انل نوریا نے اپنے خصوصی لیکچر میں قیامِ افریقہ کے دوران گاندھی جی کے اردو سے قائم ہونے والے رشتے اور مرحلہ وار اس میں ہونے والی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ گاندھی جی1893 میں ایک مسلم موکل کی دعوت پر جنوبی افریقہ گئے تھے اور وہاں جن ہندوستانیوں سے ان کا سابقہ پڑا ان میں انگریزی کے علاوہ گجراتی،ہندی، تمل اور اردو والے خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے اسی دوران اردو سیکھی اور باضابطہ اردو کتابیں پڑھنا شروع کیں۔وہیں رہتے ہوئے انھوں نے ایک اخبار ’انڈین اوپینین‘ نکالا جس کے کچھ صفحات انگریزی کے علاوہ گجراتی، تمل اور اردو میں بھی ہوتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ افریقہ میں مقیم ہندوستانی شہریوں کی ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کے سرکلر گاندھی جی کی ہدایت پر انگریزی، گجراتی، تمل اور اردو میں بھی جاری کیے جاتے تھے۔ گاندھی جی اپنی انگریزی تحریروں میں بھی اردو اور عربی کے الفاظ استعمال کرتے تھے اور ان کا یہ ماننا تھا کہ اپنی زبان میں مختلف زبانوں کے الفاظ کو شامل کرنا اور انھیں استعمال کرنا چاہیے، اس سے زبانیں ترقی کرتی ہیں۔ انھوں نے قیامِ افریقہ کے دوران متعدد اردو شخصیات جیسے خواجہ الطاف حسین حالی اور معروف سیاست داں بدرالدین طیب جی پر جو مضامین لکھے ان میں حالی کی شاعری اور بدرالدین طیب جی کی دانشوری اور علمیت کے ساتھ خصوصاً ان کی اردو دانی اور اردو خطابت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اگر ہم زبانوں کے تعلق سے گاندھی جی کے نظریے پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے بعد میں ہندوستان میں اردو اور ہندی کو ملاکر جس ہندوستانی زبان کو اپنانے کی وکالت کی،اس کی بنیاد جنوبی افریقہ میں ہی پڑچکی تھی، اس تعلق سے ان کی تحریروں سے جو معلومات حاصل ہوتی ہیں وہ خاصی دلچسپ ہیں۔

آخر میں پروفیسر ابن کنول نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس لیکچر کو غیر معمولی افادیت کا حامل قرار دیا اور اس کے انعقاد پر قومی اردو کونسل کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی،اسسٹنٹ ڈائرکٹر(اکیڈمک) کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقعے پر کونسل کا تمام عملہ موجود رہا۔

Tags: این سی پی یو ایلشیخ عقیل احمدقومی کونسل برائے فروغ اردو زبانگاندھی جی
ShareTweetSend
Previous Post

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: گہلوت

Next Post

مہاتما گاندھی کوقوم کا خراج عقیدت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاتما گاندھی کوقوم کا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کوقوم کا خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In