جمعہ, نومبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کے پس پشت امریکہ و اسرائیل: خامنہ ای

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 4, 2022
in اخبارجہاں
0
ایران میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کے پس پشت امریکہ و اسرائیل: خامنہ ای
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران(ایجنسیاں):ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران میں برسوں میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہروں پر پیر کے روزعوامی سطح پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی ہفتوں کی خاموشی توڑتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور اسے ‘فسادات’ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر ان مظاہروں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔
ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی بدامنی، حکومت کی جانب سے پکڑ دھکڑ کی کوششوں کے باوجود تیسرے ہفتے بھی جاری ہے۔
پیر کے روزایران نے طلبہ اور پولیس کے درمیان گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس تعطل کے بعد اپنی اعلیٰ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو بند کر دیا تھا جس نے اس پر وقار ادارے کو مظاہروں کے تازہ ترین فلیش پوائنٹ میں تبدیل کر دیا اور وہاں سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاریاں ہوئیں ۔
آیت اللہ خامنہ ای نےتہران میں پولیس کے زیر تربیت عملے سے خطاب کرتے ہوئےپولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی موت کو ایک المناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پر "بہت افسردہ ” ہیں۔تاہم انہوں نے حکام کے سابقہ تبصروں کو دہراتے ہوئے ان مظاہروں کو ایران کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ فسادات منصوبہ بندی کے تحت ہوئے۔ یہ فسادات اور عدم تحفظات امریکہ اور صیہونی حکومت اور ان کے ملازمین نے تیار کیے تھے۔”
علاوہ ازیں تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے اعلان کیا کہ اتوار کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد اگلے نوٹس تک صرف ڈاکٹریٹ کے طلبہ کو کیمپس آنے کی اجازت ہوگی۔ ادھر عینی شاہدین نے انتقامی کارروائیوں کے ڈرسے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس نے سینکڑوں طلبہ کو کیمپس میں محصور رکھا اور مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ اس دوران کیمپس میں رات گئے ہونے والے احتجاج میں کم از کم 300 طلبہ کو حراست میں لیا گیا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ سادہ لباس اہل کاروں نے ایک پروفیسر اور یونیورسٹی کے کئی ملازمین کو زدو کوب بھی کیا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا ‘نے پرتشدد مظاہرےکو گھٹا کر بیان کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ‘احتجاجی اجتماع’ بغیر کسی جانی نقصان کے ہوا۔ البتہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ پولیس نے 30 طلبہ کو حراست سے رہا کردیا ہے۔
ایران میں اس پکڑ دھکڑ نے اندرون اور بیرون ملک رد عمل کو جنم دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین پیئر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس پیر کے روز ایران میں پرامن مظاہروں کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ پورٹو ریکو جانے والے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم سیکیورٹی حکام کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ کے پرامن احتجاج پر رد عمل میں تشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اطلاعات سے پریشان اور حیران ہیں۔”

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے شریف یونیورسٹی میں حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے "تعلیم اور آزادی کی طاقت پر سراسر خوف کا اظہار” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کی ہمت ناقابل یقین ہے۔ادھر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین کی جانب سے اپنے حجابوں کو پھاڑنے، مساجد، بینکوں اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے مناظر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ” یہ اقدامات معمولی نہیں بلکہ غیر فطری ہیں۔”
انہوں نے خبردار کیا کہ ”جو لوگ اسلامی جمہوریہ کو سبوتاژ کرنے کے لیے بدامنی کو ہوا دیتے ہیں وہ سخت قانونی چارہ جوئی اور سزا کے مستحق ہیں۔”
ایران کے سرکاری ٹی وی نےرپورٹ کیا کہ مظاہرین اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 41 تک ہو سکتی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپس نے ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔
لندن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے 52 متاثرین کی شناخت کی ہے۔اس کے علاوہ بےشمار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ کم از کم 1500 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے احتجاج کی حمایت کرنے والے فنکاروں اور درجنوں صحافیوں کو بھی پکڑ لیا ہے۔ اتوار کو حکام نے تہران کے معیشت کی رپورٹس شائع کرنے والے ایک اخبار کے رپورٹر البرز نظامی کو گرفتار کیا تھا۔

Tags: اسرائیلامریکہایرانخامنہ ایمظاہرہ
ShareTweetSend
Previous Post

ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، جسپریت بمراہ ٹی20 عالمی کپ سے باہر

Next Post

شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In