جمعرات, مئی 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بھاگیرتھ پیلس میں لگی آگ سے 150دکانیں خاک

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2022
in آئینہ شہر
0
بھاگیرتھ پیلس میں لگی آگ سے 150دکانیں خاک
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):دہلی کے مشہور چاندنی چوک واقع بھاگیرتھ پیلس مارکیٹ میں جمعرات کی شب ایسی زبردست آگ لگی کہ جمعہ کے روز بھی اسے پوری طرح سے نہیں بجھایا جا سکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بند دکانوں میں اب بھی آگ سلگ رہی ہے اور اس کو بجھانے کی کوششیں ہنوز جاری ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے گئے پانی کی دھار سے کئی مخدوش عمارتوں کے حصے گرنے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ آگ بجھانے میں مصروف لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ پر پوری طرح سے قابو پانے میں دو دن کا وقت لگ سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دمکل کی 40 گاڑیاں اور تقریباً 250 فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب تک 150 دکانیں اس زبردست آگ کی نذر ہو چکی ہیں جس میں کم و بیش 500 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ مالی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ دکانیں اب بھی آگ کی زد میں ہیں۔ بچاؤ کام کے درمیان بازار کے کچھ دوسرے حصوں کو بند رکھا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بجلی کے تار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اور آگ لگنے کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پائیں جس کی وجہ سے آگ بے قابو ہو گئی۔
بھاگیرتھ پیلس مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ جس گلی میں آگ لگی، اس کے اندر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو لے جانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ چاندنی چوک کی خوبصورتی کے لیے سڑک کے کنارے لگے پتھروں کی وجہ سے گاڑیاں اندر نہیں جا پا رہی تھیں۔ پتھروں کو توڑنے میں کافی وقت لگ گیا۔ اس کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اندر جا سکیں۔ تب تک آگ کئی عمارتوں میں پھیل چکی تھی۔ فائر بریگیڈ افسران نے بتایا کہ گلی کے باہری حصے تک دو گاڑیاں ہی پہنچ پائیں۔ گلی میں پائپ کی مدد سے چھتوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ کچھ مخدوش عمارتوں کی اینٹیں گرنے سے ابھی دکانوں کے اندر جانا ممکن نہیں ہو رہا ہے۔
فائر بریگیڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ جمعرات کی دیر شب جب آگ لگی تو سبھی دکانیں بند ہو چکی تھیں۔ دکانوں کے باہر سونے والے مزدور اور سیکورٹی اہلکار آگ لگتے ہی وہاں سے محفوظ نکل گئے تھے۔ آگ جمعرات کی سب تقریباً 9.20 بجے ایک دکان میں لگی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیار کر لیا۔ آگ نے یکے بعد دیگرے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اونچی لپٹوں کے درمیان دھماکوں کی آوازیں بھی آنے لگیں۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 40 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں لگ گئیں، لیکن آگ ایک دکان سے دوسرے دکان میں تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔ اس کے بعد آگ کو ’سنگین درجہ‘ کا قرار دیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ تقریباً 15 چھوٹی بڑی عمارتوں میں پھیلی ہوئی ہے، اور ہر عمارت میں کم و بیش 30 دکانیں اور گودام ہیں۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ کا کہنا ہے کہ آگ پر پوری طرح سے قابو پانے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔ حالانکہ فائر بریگیڈ افسر کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دوپہر بعد آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، پھر بھی ابھی بہت کام باقی ہے۔ دکانوں کے شٹر کو توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ آگ بجھانے کی ان کوششوں کے درمیان ایک فائر بریگیڈ اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

Tags: بھاگیرتھ پیلسچاندنی چوکدہلی
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کے کارپوریشن انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری

Next Post

دہلی کے میونسپل الیکشن کے لئے کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے میونسپل الیکشن کے لئے کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز

دہلی کے میونسپل الیکشن کے لئے کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In