ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیر: جماعت اسلامی کی مزید 11جائیدادیں ضبط

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 17, 2022
in دیار وطن
0
کشمیر: جماعت اسلامی کی مزید 11جائیدادیں ضبط
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (یو این آئی) اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز کشمیر کے گاندربل، کپوارہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی کی مزید 11 جائیدادوں کو ضبط کیا۔
ایس آئی اے نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے چار اضلاع میں ہفتے کو جماعت اسلامی کی گیارہ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا: ’بارہمولہ میں تین، کپوارہ میں دو، بانڈی پورہ میں ایک جبکہ گاندربل میں پانچ جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی اے نے جموں وکشمیر بھر میں کالعدم جماعت اسلامی کے مزید اثاثوں کا پتہ لگایا ہے جو سینکڑوں کروڑ روپیوں کے مالیت ہے ہیں‘۔بیان میں کہا گیا: ’آج مورخہ 17 دسمبر 2022 کو بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور کپوارہ اضلاع میں ایس آئی اے جموں وکشمیر کی سفارش پر مذکورہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کی طرف سے نوٹیفائی کرنے کے بعد تقریباً ایک سو کروڑ روپیے مالیت کے قریب ایک درجن مقامات پر واقع جائیدادوں کے استعمال اور ان میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی‘۔بیان کے مطابق علاحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور ملک کی خود مختاری کے خلاف (ملی ٹنٹ) نیٹ ورکس کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کے لئے چار اضلاع میں کالعدم جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے زیر قبضہ (گیارہ مزید جائیدادوں) کو متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 8 اور مرکزی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن نمبر 14017/7/2019، مورخہ 28فروری2019 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوٹیفائی کیا ہے۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان احاطوں اور ڈھانچوں کے استعمال اور ان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے علاوہ ازیں اس کے متعلق متعلقہ ریونیو ریکارڈس میں ’ریڈ انٹری‘ لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضبطی کارروائیوں کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کپوارہ اور کنگن قصبوں میں جماعت اسلامی کی جائیدادوں میں قریب دو درجن تجارتی ادارے کرایہ پر چل رہے تھے۔

Tags: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسیجماعت اسلامیکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

امراوتی کے کسانوں کا دہلی میں احتجاج

Next Post

مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: ادھوٹھاکرے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: ادھوٹھاکرے

مہاراشٹر کے غداروں کو دفن کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: ادھوٹھاکرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In