پیر, اپریل 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کیس میں ساتھی اداکارشیزان محمد خان گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 24, 2022
in فن فنکار
0
اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کیس میں ساتھی اداکارشیزان محمد خان گرفتار
0
SHARES
61
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (ایجنسیاں): ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کیس میں پولیس نے اداکارہ کے کو اسٹار شیزان محمد خان کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ تونیشا سب ٹی وی پر آنے والے شو علی بابا داستان کابل میں شہزادی مریم کا لیڈ رول بھی نبھا رہی تھیں، جس میں شیزان ان کے اپوزٹ کردار نبھا رہے تھے ۔ شیزان کے خلاف آئی پی سی 360 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خودکشی کیلئے اکسانا ۔ پولیس کے مطابق شیزان کو آج وسئی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تونیشا کی موت واقعی خودکشی ہے یا پھر قتل، اسی گتھی کو سلجھانے کے لئے ممبئی پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے جانکاری دی کہ تونیشا واش روم گئی تھیں، لیکن جب وہ بہت دیر تک نہیں لوٹیں تو دروازہ توڑا گیا ، جہاں ان کی لاش پھندے سے لٹکی پائی گئی ۔ سیٹ پرموجود لوگوں کا دعوی ہے کہ تونیشا نے خودکشی کی ہے ۔ صرف 20 سال کی تونیشا شرما نے شہرت کا ایک خاص مقام حاصل کرلیا تھا ۔ تونیشا کم عمر میں چھ سے زیادہ سیریلز اور تین بڑی فلموں میں اداکاری کرچکی تھیں.کم عمر میں اتنی شہرت پانے کے بعد تونیشا کی موت کی خبر سے ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ تونیشا نے ہفتہ کو کچھ ہی گھنٹنے پہلے میک اپ کراتے ہوئے اسٹیٹس لگایا تھا ۔ اس کے چند گھنٹوں بعد تونیشا کی خودکشی کی خبر سامنے آگئی۔ دراصل تونیشا شرما کی والدہ کے بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے نیا موڑ لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے تونیشا شرما کی موت کا الزام ساتھی اداکار شیزان خان پر لگایا ہے۔
تونیشا شرما کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنی بیٹی کی کا ذمہ دار ساتھی اداکار کو قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔ اداکارہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی میرے ساتھ ہی رہتی تھی۔ڈی سی پی پولیس کے مطابق والدہ نے علی بابا ڈرامے میں تونیشا کے ساتھ اداکار شیزان خان پر اپنی بیٹی کی موت کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اگر یہ ثابت ہوگیا کہ اداکارہ حاملہ تھی تو پھر تحقیقات خودکشی اور قتل کے رخ پر کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ اداکارہ نے علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں خودکشی کی۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خط یا کوئی ایسی چیز نہیں ملی، جس سے لگے کہ موت خودکشی ہے، سیٹ پر موقع پر موجود تمام افراد سے سوالات کررہے ہیں۔

Tags: تونیشا شرماخود کشیساتھی اداکار
ShareTweetSend
Previous Post

متھراکی بیگم صاحبہ مسجد بھی نشانہ پر

Next Post

پرچنڈ نیپال کے وزیراعظم مقرر،مودی نے دی مبارکباد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پرچنڈ نیپال کے وزیراعظم مقرر،مودی نے دی مبارکباد

پرچنڈ نیپال کے وزیراعظم مقرر،مودی نے دی مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In