کھٹمنڈو/نئی دہلی (یو این آئی) صدر ودھا دیوی بھنڈاری نے اتوار کو پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ کو نیپال کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔بتایا جاتا ہے کہ مسٹر پرچنڈ پیر کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے نیپال کے نئے وزیر اعظم پشپ کمل دہل کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات ہیں۔ ہم اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔مسٹر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسٹر پرچنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
ٹویٹر پر ایک مبارکباد کے پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ”پی ایم پرچنڈ کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفرد تعلقات گہرے ثقافتی روابط اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی لوگوں سے لوگوں کے تعلقات پر مبنی ہیں۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا ہے کہ وہ اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مسٹر پرچنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔