بدھ, فروری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

پروفیسر خالد محمود کی شخصیت ہمہ جہت ہے: پروفیسر کوثر مظہری

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 6, 2023
in دیارِادب
0
پروفیسر خالد محمود کی شخصیت ہمہ جہت ہے: پروفیسر کوثر مظہری
0
SHARES
47
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دی ونگس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’ایک شام خالد محمود کے نام‘‘ کا انعقاد

نئی دہلی:پروفیسر خالد محمود کی شخصیت ہمہ جہت ہے اور ان کی ہر جہت نہایت روشن ہے۔ وہ بیک وقت خاکہ نگار، انشائیہ نگار، شاعر، نقاد اور محقق سبھی کچھ ہیں۔ لیکن بحیثیت معلم اور بحیثیت انسان بھی وہ غیر معمولی خوبیوں کے مالک ہیں۔ ان کی کتاب ’’اردو سفر ناموں کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ‘‘ آج بھی ایک ایسا مستند حوالہ ہے کہ جس کے بغیر اس موضوع پر کوئی تحقیقی اور تنقیدی کام ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشہور تعلیمی تنظیم دی ونگس فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈائنامک انگلش کوچنگ سینٹر، بٹلہ ہائوس، نئی دہلی میں ’’ایک شام خالد محمود کے نام‘‘ منعقد کیے گئے اعزازی جلسے کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر کوثر مظہری نے کیا۔ اس موقعے پر مشہورادیب اور صحافی شمیم طارق نے کہا کہ خالد محمود ہماری ادبی و تہذیبی زندگی میں شمع محفل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مہمان خصوصی ممتاز نباتاتی سائنس داں اور سابق پرووائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر تسنیم فاطمہ نے پروفیسر خالد محمود کی خانگی زندگی پر ایک دلچسپ خاکہ پیش کیا۔ جلسے کے کنوینر ڈاکٹر عادل حیات نے صاحب اعزاز پروفیسر خالد محمود کا مفصل تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اردو کی ادبی بستیوں میں گنتی کے چند لوگ ہیں جن کی شخصی اور ادبی زندگی مشعل راہ بن جائے، پروفیسر خالد محمود کا شمار انھیں نایاب شخصیات میں ہوتا ہے۔ محفل کے میزبان دی ونگس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انوار الحق نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر خالد محمود نفاست طبع، نستعلیقیت، اعلیٰ حس ظرافت، زبان و تہذیب سے والہانہ وابستگی اور تعلیم و تربیت کے حسین سنگم کا نام ہے۔
نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید حسن نے انجام دیے۔ آغاز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم عبدالرحمن کی تلاوت سے ہوا۔ اس خوبصورت اور یادگار محفل میں شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں صاحب اعزاز پروفیسر خالد محمود کے علاوہ صدر محفل پروفیسر کوثر مظہری، ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی، ڈاکٹر احمد تنویر، ڈاکٹر وسیم راشد، ڈاکٹر واحد نظیر، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر خان محمد رضوان، ڈاکٹر سلمان فیصل، ڈاکٹر امتیاز رومی اور ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی نے اپنے دل کش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ نمونۂ کلام ملاحظہ ہو:


مختصر یہ کہ جنت سے نکل کر خالد
خوار سے ہوگئے خونخوار کہوں یا نہ کہوں
خالد محمود
اک صدا بھولی ہوئی کانوں سے ٹکرائی تھی کل
پہلے تو آنسو گرے آواز پھر بھاری ہوئی
کوثر مظہری
لوگ کیوں ڈھونڈھ رہے ہیں مجھے پتھر لے کر
میں تو آیا نہیں کردار پیمبر لے کر
شمیم طارق
وہی تو کالبد گل میں ڈھالتا ہے شکل
وگرنہ طرفگیٔ کوزہ گر میں خاک نہیں
سہیل احمد فاروقی
میرے خوں کا ذائقہ جب دوستوں نے چکھ لیا
جسم کے پھر ایک اک قطرے کی فرمائش ہوئی
احمد تنویر
جو اہل زر کے در پہ جھکائے جبیں ملے
دم توڑتے ضمیر بھی ان کے وہیں ملے
وسیم راشد
رعونت حد سے بڑھ جائے تو اک کمزور مچھر سے
سزا نمرود کو دیتا ہے رب معلوم ہے مجھ کو
واحد نظیر
ناداں تو پہلے ہی سے نشے میں تھے چور چور
خود آگہی کے زعم میں دانا نشے میں ہے
عادل حیات
وضع داری کے، دیانت کے، خودداری کے
سارے لفظوں کے معانی ہیں خالد محمود
خالد مبشر
ہم تو اپنے قد کے برابر بھی نہ ہوئے
لوگ نہ جانے کیسے خدا ہوجاتے ہیں
خان محمد رضوان
قدم قدم پہ مسائل سفر میں وحشت ہے
بدن سے روح جو نکلے تو اپنے گھر جائوں
امتیاز رومی
آئو بیٹھو ہماری محفل میں
کرب کی داستاں سنانی ہے
سلمان فیصل
سوچا تو تھا کہ حال دل ان سے بیاں کروں
کچھ شرم تھی ادھر بھی اُدھر بھی حجاب تھا
ساجد ذکی فہمی

Tags: پروفیسر کوثر مظہریخالد محموددی ونگس فائونڈیشن ک
ShareTweetSend
Previous Post

میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے وارڈ 55 اور 66 کا معائنہ کیا

Next Post

جامعہ حضرت محبوب الٰہی کا سالانہ جلسہ دستار بندی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جامعہ حضرت محبوب الٰہی کا سالانہ جلسہ دستار بندی

جامعہ حضرت محبوب الٰہی کا سالانہ جلسہ دستار بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In