اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ حضرت محبوب الٰہی کا سالانہ جلسہ دستار بندی

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 7, 2023
in آئینہ شہر
0
جامعہ حضرت محبوب الٰہی کا سالانہ جلسہ دستار بندی
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز) سلطان جی حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی کی بارگاہ میں ایک مرتبہ پھر اپنا عقیدہ اور نظریہ دوہرانے جا رہا ہوں کہ ہم حسنی اور حسینی سید ہیں، اس لئے امام حسن ابن علی نے جس صحابی رسول حضرت معاویہ سے صلح کی ان سے جنگ نہیں کریں گے اور آپ سے ہرگز ہزگز کوئی نفرت و بغض نہیں رکھیں گے اور امام حسین ابن علی نے جس گستاخ اہل بیت ، یزید سے جنگ کی، اس سے کبھی صلح نہیں کریں گے. میرا عقیدہ ہے کہ صحابہ کرام نے دین اسلام کو ہم تک پہنچایا ہے اور اہل بیت نے دین اسلام کو بچایا ہے، اس لئے پہنچانے والے اور بچانے والے دونوں ہمارے لئے محترم ہیں.
پیر فرید احمد نظامی سید بخاری صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی سرپرستی و صدارت میں منعقد سالانہ جلسہ دستار بندی "حضرت محبوب الٰہی کانفرنس” میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی غازی ملت حضرت سید محمد ہاشمی میاں صاحب نے یہ ایمان افروز پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ
جامعہ حضرت محبوب الٰہی درگاہ حضرت نظام الدین کے بانی و ناظم اعلیٰ مولانا محمد جنید عالم قادری نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور جامعہ کے مشیر اعلیٰ مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مصباحی کی قیادت میں یہ تاریخ ساز اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت فرید میاں کے ہاتھوں سے ڈاکٹر سلیم نظامی صاحب، فرزان قریشی روز نامہ انقلاب ، ہیومینٹی سیویر فاؤنڈیشن دہلی ، یوتھ آف حضرت نظام الدین دہلی، مولانا عبد المعید ازہری آل انڈیا علما مشائخ بورڈ ، مولانا محمد ظفر الدین برکاتی صدر اہل سنت اکیڈمی کو نظامی تمغہ ” خدمت خلق ایوارڈ” سے نوازا گیا ، ساتھ ہی حضرت فرید میاں نظامی نے چشتی نظامی نشانی سب کو عطا کی پھر علمائے کرام نے جامعہ حضرت محبوب الٰہی سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام حافظ غلام دستگیر نظامی، حافظ محمد ذیشان نظامی اور حافظ محمد عارف نظامی کی دستار بندی کی اور سند سے نوازا.
افتتاحی خطاب مولانا محمد ظفر نوری ازہری گوالیاری نے کیا، صلوۃ و سلام کے بعد حضرت مولانا منان رضا خان منانی میاں بریلوی صاحب کی دعا پر جلسہ ختم ہوا پھر نظامی لنگر سے سبھی سامعین و حاضرین حضرات و خواتین کی ضیافت کی گئی. مولانا محمد اویس ریاض قدیری اور مولانا شجر علی مکن پوری وغیرہ نے نعت خوانی کی اور مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے نقابت کی. اجلاس میں دہلی و اطراف دہلی ، یوپی ،راجستھان اور ہریانہ سے بھی بہت سے عوام و خواص، مساجد کے امام صاحبان اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میدان کو تنگ کر دیا. جامعہ کی طرف سے بعد نمازِ مغرب سے جلسے کے بعد تک لنگر عام کا بھی اہتمام رہا.مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے اپنی ترتیب کردہ کتاب ” جہان اعلیٰ حضرت اشرفی میاں” حضرت غازی ملت وغیرہ کو پیش کیا.

مناظر اسلام حضرت مولانا ظفر نوری گوالیر،مدھیہ پردیش،نے کہا ہمار امعاشرہ دن بدن بگڑتا جارہاہے جس کی بنیادی وجہ دینی تعلیم سے دوری اور موبائل اورمنشیات کی لت کا عام ہونا ہے،نوجوان لڑکیاں تیزی ارتداد کی طرف بڑھ رہی ہیں۔اور ان میں ماں باپ کے تئیں بغاوت کاجذبہ فروغ پارہاہے۔جس پر بند باندھنا علما ئے اہل سنت کی قومی وملی ذمہ د اری ہے۔ شہنشاہ ترنم شاعر اسلام حضرت سید شجر علی مکن پوری نے اپنی آواز اور اثر آفرینی سے پورے مجمع کوسحر انگیز کردیا۔پروگرام کی سرپرستی پیر طریقت حضرت خواجہ سید فرید احمد نظامی سید بخاری سجادہ نشیں درگاہ محبوب الٰہی حضرت نطام الدین اولیا،نے فرمائی جب کہ نقابت کا فریضہ شہنشاہ نقابت حضرت سید قیصر خالد فردوسی،نے انجام دیا۔اور اپنے مخصوص انداز اور انقلابی اشعار سے کانفرنس میں روح پھونک دی۔
بانی اجلاس حضرت مولانا جنید عالم قادری نظامی ناظم اعلیٰ جامعہ حضرت محبوب الٰہی،بستی حضرت نظام الدین،نئی دہلی نے اختصا ر کے ساتھ سامعین کے سامنے جامعہ حضرت محبوب الٰہی کاتعارف پیش کیا اورکہا کہ اس ادارہ کامقصدتمام اولیا ئے کرام خصوصا حضرت محبوب الٰہی کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔
حضرت مولانا ظفر الدین برکاتی کے اعلان کے مطابق کورونا کے زمانے میں بلا امتیاز مذہب ومسلک خدمت خلق کا فریضہ انجام دینے والوں کی خد مت میں ایوارڈ پیش کیا گیا۔اور وہ حسب ذیل ہیں۔1شیخ غلام جیلانی یوتھ آف حضرت نظام الدین،2 ڈاکٹر سلیم نظامی،3 علامہ عبد المعید ازہری نیا سویرا یوٹیوب چینل،4 فرزان قریشی روزنامہ انقلاب،5 مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مدیر اعلیٰ ماہنامہ کنز الایمان،6 ہمونیٹی سیویر فاؤنڈیشن اوکھلا۔مولانا عبد المعید ازہری ڈائریکٹر نیا سویرا کاایوار ڈ ان کی عدم موجودگی میں مولانا رئیس الدین ازہری،رکن آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ،نے وصول کیا۔حضور غازی ملت کے خطاب سے قبل جامعہ ہٰذا سے فارغ ہونے لے حفاظ کے سروں پر دستار بندی کی گئی،حضرت سید فرید احمد نظامی،مولانا غلام ربانی،مولانا محمود غازی مولانا سالک مصباحی،مولانا محمد یعقوب نور ی نے حافظ غلام دستگیر،حافظ ذیشان خان،حافظ عارف کے سروں پر دستار بندی فرمائی۔ جس کا مجمع نے نعرہائے تکبیر ورسالت سے استقبال کیا۔
اس موقع سے فقیر اشرفی وکیل برکاتی مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی بانی وامیر جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،مدن پور کھادرایکس ٹینشن،نئی دہلی،نے حضرت خواجہ سید فرید احمد نظامی سید بخاری، علامہ سید محمد ہاشمی میاں اشرفی جیلانی کچھوچھوی،حضرت مولانا ظفر احمد نوری، حضرت مولانامنان رضا خان منانی میاں،اور حضرت سید شجر علی مکن پوری کی خدمت میں خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں کے زیر اہتمام چھپنے والی کتاب حضور اشرف ملت کی جانب سے پیش فرمائی۔، حضرت مولانامنان رضا خان منانی میاں بانی وناظم اعلیٰ جامعہ امام احمد رضا مہرولی شریف،کی دعا پر مجلس اختتام پذیرہوا۔پروگرام میں بڑی تعداد شہر دہلی اور این سی آر کے علما وخطبا اورائمہ مساجد،ومنظمین مدارس موجود رہے۔

Tags: جامعہحضرت محبوب الٰہیسالانہ جلسہ
ShareTweetSend
Previous Post

پروفیسر خالد محمود کی شخصیت ہمہ جہت ہے: پروفیسر کوثر مظہری

Next Post

ڈاکٹر شمیم خان کی تحریرکردہ کتاب ’’رہبرِ معالجات و علاج بالتدبیر‘‘ کا اجراء

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ڈاکٹر شمیم خان کی تحریرکردہ کتاب ’’رہبرِ معالجات و علاج بالتدبیر‘‘ کا اجراء

ڈاکٹر شمیم خان کی تحریرکردہ کتاب ’’رہبرِ معالجات و علاج بالتدبیر‘‘ کا اجراء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In