ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کے 2540عازمین امسال حج کریں گے

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 1, 2023
in آئینہ شہر
0
دہلی کے 2540عازمین امسال حج کریں گے
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے 1330مرداور1210 خواتین کاانتخاب

نئی دہلی:دہلی سے حج بیت اللہ 2023کے لئے درخواست گذار4110 عازمین حج میں سے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے 2540عازمین حج منتخب کیے گئے ہیںجن میں مردعازمین کی تعداد1330جبکہ خواتین عازمین کی تعداد1210 ہے ۔ منتخب ہونے والے ان خوش نصیب افراد میں 51بغیر محرم خواتین اور 210ستر سال اور اس سے زائد عمر کے عازمین مع ایک ساتھی کے شامل ہیں۔ جبکہ 1570درخواست گذار ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن محترمہ کوثر جہاں ، ممبران حج کمیٹی جناب گوتم گمبھیر(ایم پی)، محترمہ نازیہ دانش(کونسلر) اور جناب محمد سعد نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قرعہ میں منتخب ہونے والے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔حج کمیٹی کے ایگزیکیٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق منتخب عازمین کی فہرست دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میںچسپاں کر دی گئی ہے اور انہیں ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی منتخب عازمین کے ضروری اور مطلوبہ دستاویزات کی وصولی اور تکمیل کے لئے کارروائی کا عمل تیز کرتے ہوئے عازمین حج سے مسلسل رابطہ میں رہے گی اور ان کی رہنمائی اور معلومات کی فراہی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ ماہ رمضان المبارک کے فوراً بعد عازمین کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور اس کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی دہلی کے مختلف علاقوں میں اپنے ماہرین اور تجربہ کار تربیت دہندگان کے ذریعہ کئی مرحلے میں عازمین کی تربیت کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔واضح ہوکہ محکمہ اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری حج کلینڈر کے مطابق اس سال حج بیت اللہ کے لئے حج فلائٹس کا سلسلہ 21مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے منتخب عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ پیشگی رقمRs.81,800/- بینک میں جمع کرانے کے بعد اس کی رسید ، اصل پاسپورٹ، سفید بیگ گراونڈ والی ایک فوٹواور میڈیکل سرٹیفکٹ اور دیگر کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں 07-04-2023 تک جمع کرادیں۔ یاد رہے کہ اس بار میڈیکل سرٹیفکٹ وزارت صحت و خاندانی بہبود ،حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے پروفارماپر ہی لیا جائے گا، جوکہ صرف سرکاری ڈاکٹر (الوپیتھک) سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔ مذکورہ میڈیکل سرٹیفکٹ کا پروفارما حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ:https://hajcommittee.gov.inسے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے یا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Tags: آن لائن قرعہ اندازیحج بیت اللہدہلی
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ عربیہ نیشنل ہدایت الاسلام کشن گنج کے افتتاح کے موقع پر’ افطارپارٹی‘

Next Post

شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’سرسید احمد خاں اور ان کی خدمات ‘‘ کا اجراء

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’سرسید احمد خاں اور ان کی خدمات ‘‘ کا اجراء

شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’سرسید احمد خاں اور ان کی خدمات ‘‘ کا اجراء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In