پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

سکندرآباد : بارش کے دوران نالے میں گرنے سے کمسن ہلاک

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 29, 2023
in دیار وطن
0
سکندرآباد : بارش کے دوران نالے میں گرنے سے کمسن ہلاک
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد :شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں آج صبح گرج و چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقہ زیر آب آگئے اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ۔ سکندرآباد کے علاقہ بیگم پیٹ سرکل کے حدود میں واقع کلاسی گوڑہ نالہ میں گرنے سے ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔سیاست نیوزکی اطلاع کے مطابق ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے اس واقعہ پر شدید رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے ارکان خاندان کو حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ ساتھ ہی مئیر حیدرآباد نے جی ایچ ایم سی کی جانب سے 2 لاکھ روپئے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا اور جی ایچ ایم سی کے دو عہدیداروں کو معطل کردیا ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں مزید چار دن بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ہفتہ کی صبح شہر حیدرآباد کے علاوہ مضافات میں زبردست بارش ہوئی ہے ۔ شہر کے تمام علاقوں میں بارش ہوئی تاہم سکندرآباد کے علاقہ میں بارش کا زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے ۔ کئی علاقوں میں گھٹنوں سے اوپر پانی کو بہتے ہوئے دیکھا گیا جس سے کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا ۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئے جس سے عوام کو اور گاڑیاں چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سکندرآباد کے علاقے میں بارش نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ کلاسی گوڑہ نالہ میں گرنے سے 6 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ کرانہ شاپ سے دودھ لینے کے لیے کمسن لڑکی گھر سے نکلی تھی جو نالہ میں گرنے سے ہلاک ہوگئی ۔ مقامی عوام نے اس کی فوری پولیس کو اطلاع دی ۔ مقام حادثہ پر پہونچنے والی پولیس جی ایچ ایم سی عملہ کی مدد سے نعش کو نالہ سے برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ لڑکی کے والدین اور مقامی عوام نے جی ایچ ایم سی کی غفلت اور لاپرواہی سے کمسن لڑکی ہلاک ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے متوفی کے گھر پہونچکر ان کے والدین کو پرسہ دیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد جی ایچ ایم سی کے حدود میں کروڑہا روپئے کے مصارف سے مختلف ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ کلاسی گوڑہ نالہ کی ترقی کے لیے 10 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے متوفی کے گھر پہونچکر ان کے والدین کو پرسہ دیا اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ۔ مقام حادثہ پہونچکر معائنہ کیا اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جی ایچ ایم سی کے اے ای تروملیا اور ورک انسپکٹر ہری کرشنا کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔۔ ن

Tags: بارشسکندرآبادکمسن
ShareTweetSend
Previous Post

کرناٹک الیکشن کے بعد اپوزیشن کے قائدین کے ساتھ ہوگی میٹنگ:نتیش

Next Post

تلنگانہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح آج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح آج

تلنگانہ سکریٹریٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح آج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In