اتوار, مارچ 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

مولاناآزاد یونیورسٹی میں ترجمہ نگاری کے موضوع پرورکشاپ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 23, 2023
in دیارِادب
0
مولاناآزاد یونیورسٹی میں ترجمہ نگاری کے موضوع پرورکشاپ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد (پریس نوٹ) مشینیں کبھی بھی انسان کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ دو زبانوں میں مہارت کے باوجود مخصوص علمی کتابوں کا ترجمہ کرنے کے لیے اس موضوع سے واقفیت کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ “ پروفیسر ہری بنڈی لکشمی، ڈین، اسکول آف لٹریری اسٹڈیز اور صدر شعبۂ ترجمہ ، ایفلو نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ انگریزی اور نیشنل ٹرانسلیشن مشن، (این ٹی ایم) سنٹرل انسٹیٹیوٹ آف انڈین لینگویجس، میسور کے اشتراک سے ترجمے کے فن میںاستعداد کو بڑھانے کے لیے ایک 6 روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں بحیثیت مہمانِ اعزازی لیکچر دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ لیکچر کا عنوان ”ترجمہ اور مطالعات ترجمہ : ایک تعارف“ تھا۔
پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I و صدر شعبۂ انگریزی ، مانو نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ ترجمہ مختلف ممالک اور تہذیبوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ترجمے کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں ترجمے کی استعداد ولیاقت کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔جس کے ذریعے یہ لوگ ترجمے کے میدان میں عملی طور پر حصہ لیں تاکہ علمی میدان میں وسعت ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ورکشاپ میں ملک بھر سے ترجمے کے میدان میں شہرت و مہارت رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو لیکچر کے ساتھ ساتھ عملی طورپر ترجمے کے فنی نکات سے واقف کرائیں گے۔
صدارتی خطبے میں پروفیسر امتیاز حسنین نے این ٹی ایم کے کارناموں کی ستائش کی اور کہاکہ اس ورکشاپ میں دیے گئے موضوعات کا تعلق نئی تعلیمی پالیسی 2020سے بہت گہرا ہے۔
پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات ، مانونے شعبۂ انگریزی کو اس اہم ورکشاپ کے انعقاد کے لیے مبارک باد دی اور اس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروفیسر پی میتھو، خصوصی مہمان مقرر، این ٹی ایم نے نیشنل ٹرانسلیشن مشن کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور سامعین کو NTMکی ویب سائٹ سے استفادہ کا مشورہ دیا۔
افتتاحی اجلاس کی نظامت رومانا نثار ،ریسرچ اسکالر ، شعبۂ انگریزی نے کی اور ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اسلم ، اسسٹنٹ پروفیسر نے اظہار تشکر کیا۔ ورکشاپ کے پہلے تکنیکی اجلاس میں پرفیسر محمد اسد الدین، مشیرِ شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے ترجمے کے عمل کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور مختلف طرح کے ترجموں جیسے ادبی اور غیر ادبی ترجموں میں درپیش مسائل اور امکانات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ورکشاپ کا پہلا دن شرکا کو عملی ترجمہ کے لیے دیئے گئے مواد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Tags: ترجمہ نگاریمولاناآزاد یونیورسٹیورکشاپ
ShareTweetSend
Previous Post

شاہی مسجد سیوہارہ میں مذہبی اجتماع

Next Post

عرس کے موقعے پر مشاعرہ و قوالی کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عرس کے موقعے پر مشاعرہ و قوالی کا انعقاد

عرس کے موقعے پر مشاعرہ و قوالی کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In