ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

گلبرگہ: حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ کے عرس کاانعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 7, 2023
in دیار وطن
0
گلبرگہ: حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ کے عرس کاانعقاد
0
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد : خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز ؒ کے 619 ویں عرس کی سہ روزہ تقاریب 15 ، 16 اور 17 ذی قعدہ مطابق 5 ، 6 ، 7 جون کو گلبرگہ شریف میں بصد عقیدت و احترام منائی گئیں ۔ عرس شریف کا آغاز 4 جون اتوار کو خواجہ بازار کے افتتاح سے ہوا ۔ کرناٹک کے وزیر حج و بلدی نظم و نسق محمد رحیم خاں نے خواجہ بازار کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر حضرت الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ خواجہ بندہ نواز نے زائرین و مقامی عقیدت مندوں سے مخاطب کیا اور صنعتی نمائش میں آنے والوں کا خیر مقدم کیا ۔ حضرت سجادہ نشین نے حضرت خوجہ بندہ نوازؒ کی سوانح پر روشنی ڈالی اور آپ کی علمی ، روحانی اور تبلیغی خدمات بیان فرمائیں ۔ حسب عملدرآمد قدیم 15 ذی قعدہ 5 جون تاریخی محبوب گلشن میں نماز عصر ادا کی گئی ۔ بعد عصر محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ حیدرآباد سے آئے ہوئے قوالوں نے نعتیہ ، منقبتی اور عارفانہ کلام پیش کیا ۔ بعد محفل سماع سجادہ نشین حضرت سید شاہ خسرو حسینی نے سمر ہاؤس پہونچ کر صندل کی کشتیاں سر پر اٹھا کر جلوس صندل کو روانہ کیا ۔ 6-30 بجے شام جلوس صندل روانہ ہوا ۔ جلوس صندل کی روانگی کے موقع پر سجادگان ، مشائخین عظام ، علماء کرام ، کے علاوہ عقیدت مندوں کی اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بلا لحاظ مذہب و ملت ہزاروں زائرین شریک رہے ۔ جلوس صندل مختلف مقامات سے گذرتا ہوا 10-30 بجے شب درگاہ شریف پہونچا ۔ سجادہ نشین حضرت خسرو حسینی قبلہ نے افراد خانوادہ ، مشائخین عظام ، علماء کرام و معززین کی موجودگی میں جلوس صندل کا استقبال کیا ۔ بعد ازاں بنو سماع کا اہتمام کیا گیا ۔ 1 بجے شب فاتحہ خوانی 22 خواجگان چشت کا اہتمام ہوا ۔ 1-30 بجے شب حضرت سجادہ نشین نے صندل مالی انجام دی ۔ 16 ذی قعدہ 6 جون 11-30 بجے دن سماع خانہ درگاہ شریف میں سمینار منعقد ہوا ۔ حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ حضرت فضل الامین چشتی اجمیر شریف نے صدارت کی ۔ مولانا حافظ سید بدیع الدین صابری حیدرآبادی نے انسانی زندگی میں تصوف کی ضرورت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کی ۔ ڈاکٹر شبیب انور علوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارسی لکھنؤ یونیورسٹی حضرت خواجہ بندہ نواز محبت انسانی کے زیر عنوان نہایت وقیع پر مغز مقالے پیش کئے بعد نماز مغرب جشن چراغاں کا اہتمام ہوا درگاہ شریف کے احاطہ میں سینکڑوں چراغ روشن کئے گئے بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان و زائرین نے تیل اور گھی ڈال کر چراغوں کو روشن کیا بعد نماز عشاء سماع خانہ درگاہ شریف میں حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی کی زیر نگرانی محفل سماع منعقد ہوئی ۔ 17 ذیقعدہ 7 جون بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ شریف میں ختم قرآن مجید کی مجلس منعقد ہوئی اور زیارت کے مراسم ادا کئے گئے اس کے ساتھ ہی عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا اختتام عمل میں آیا ۔ عرس شریف کے دوران پنجگانہ نمازوں کے بعد مسجد درگاہ شریف میں مجالس وعظ کا انعقاد ہوا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے علاوہ ممتاز و جید علماء ومشائخین نے مخاطب کیا ۔ عرس شریف کے دوران نظم و نسق کو بہتر بنانے کیلئے گلبرگہ پولیس نے موثر پولیس بندوبست کیا تھا ۔ زائرین کی سہولت کیلئے کرناٹک ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ریاستوں سے خصوصی بسیں اور حیدرآباد سے اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں۔

Tags: خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒعرسگلبرگہ
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے 5 نکاتی فارمولہ تیار

Next Post

کانگریس کے اقتدار کیلئے مسلمانوں کی تائید پر وزیراعلیٰ کااظہار تشکر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس کے اقتدار کیلئے مسلمانوں کی تائید پر وزیراعلیٰ کااظہار تشکر

کانگریس کے اقتدار کیلئے مسلمانوں کی تائید پر وزیراعلیٰ کااظہار تشکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In