جمعرات, فروری 26, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

یکساں سول کوڈ پر رائے دینے کے لئے مہلت میں اضافہ ایک خوش آئند قدم: خالد سیف اللہ رحمانی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 16, 2023
in خاص خبریں
0
یکساں سول کوڈ پر رائے دینے کے لئے مہلت میں اضافہ ایک خوش آئند قدم: خالد سیف اللہ رحمانی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ بورڈ نے لا کمیشن سے UCC جیسے اہم مسئلہ پر رائے پیش کرنے کے لئے 6؍ ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا؛ اس لئے کہ ایک ماہ کی مدت اس اہم مسئلہ کے لئے ناکافی ہے، مگر لا کمیشن نے صرف ۲؍ ہفتوں کا اضافہ کیا ہے پھر بھی ہم اس کا استقبال کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سلسلہ میں اپنی رائے پیش کریں گے، صدربورڈ نے مزید کہا کہ یہ ملک مختلف مذاہب، تہذیبوں، روایتوں اور رسوم وروایات کا حامل ہے، یہی تنوع اس کی پہچان اور خوبصورتی ہے اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں اس کو عزت ووقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، جن لوگوں نے اس ملک کی آزادی کے لئے ہر طرح کی قربانی پیش کی، جنگ آزادی کے اُن سپہ سالاروں اور ملک کے معماروں کے ذہن میں بھی اس ملک کا یہی تصور تھا کہ یہاں مختلف قومیں اپنی اپنی مذہبی اور تہذیبی شناخت کے ساتھ مل جل کر رہیں گی اور اس طرح ہمارا ملک رنگ برنگ پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بنا رہے گا، بابائے قوم مہاتما گاندھی جی نے گول میز کانفرنس لندن1931 میں پوری وضاحت کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ مسلم پرسنل لا کو کسی بھی قانون کے ذریعہ چھیڑا نہیں جائے گا، آزادی سے پہلے بنیادی طور پر کانگریس پارٹی ہی ہندوستانیوں کی نمائندگی کرتی تھی، اس نے 1938کے ہری پور اجلاس میں صاف طور پر اعلان کیا تھا کہ اکثریت کی طرف سے مسلم پرسنل لا میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی،اسی جذبہ کے تحت 1937میں باتفاق رائے شریعت اپلی کیشن ایکٹ پاس ہوا، جس میں پوری وضاحت اور تفصیل کے ساتھ مسلم پرسنل لا کے دائرہ میں آنے والے مسائل کو طے کر دیا گیا اور کہا گیا کہ ان مسائل میں مسلمانوں پر قانون شریعت ہی لاگو کیا جائے گا، پھر جب ملک کا دستور بنا تو دستور کی دفعہ: 25 (1) میں کہا گیا ، ’’ ہر شہری کو مذہبی عقائد پر قائم رہنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کی اجازت ہوگی‘‘ یہ دفعہ بنیادی حقوق میں شامل ہے، جس کے بارے میں دستور کی دفعہ: 13(2) میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتی، ’’جو دستور میں دئیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہو، یا اس میں کمی کرے‘‘ یہ دفعہ نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی قوانین کو تحفظ دیتی ہے؛ بلکہ ہر شہری کو بھی فراہم کرتی ہے؛ اس لئے مذہبی اور تہذیبی تنوع کا باقی رہنا ہمارے دستور کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنے کی کوشش صرف کسی ایک طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور اُن کو اُن کے حقوق سے محروم کرنا نہیں ہے؛ بلکہ کھلے طور سے ملک کے دستور پر حملہ ہے، صدر بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہاں اس سے مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، جینیوں، بدھسٹوں اور دوسری اقلیتوں کی مذہبی شناخت متأثر ہوگی، وہیں دلت اور قبائلی طبقات جو ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی خاص تہذیب اور رسم ورواج کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں، وہ بھی اپنی پہچان سے محروم ہو جائیں گے، نیز قوی اندیشہ ہے کہ پچھڑے ہوئے لوگوں کو ریزوریشن کا جو فائدہ دیا جا رہا ہے، آئندہ یکسانیت کے نام پر اسے بھی ختم کر دیا جائے؛ اس لئے وہ بھی اس سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہیں گے، خود ہندو بھائیوں کے یہاں بھی مختلف علاقوں میں شادی بیاہ کے الگ الگ طریقے پائے جاتے ہیں، وہ بھی اس سے متأثر ہوں گے، اس پس منظر میں بورڈ بلا امتیاز مذہب وملت تمام محب وطن شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ یونیفارم سول کوڈ کے خلاف لا کمیشن تک اپنی رائے پہنچائیں اور آئین کے تئیں اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔
جاری کردہ

Tags: خالد سیف اللہ رحمانیمہلتیکساں سول کوڈ
ShareTweetSend
Previous Post

محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ

Next Post

ہجومی تشدد کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا: بھائی تیج سنگھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہجومی تشدد کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا: بھائی تیج سنگھ

ہجومی تشدد کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا: بھائی تیج سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In