پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ٹرین میں فائرنگ کےقصوروار کو مثالی سزا ملنی چاہئے:ا یس ڈی پی آئی

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 1, 2023
in دیار وطن
0
ٹرین میں فائرنگ کےقصوروار کو مثالی سزا ملنی چاہئے:ا یس ڈی پی آئی
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر بی ایم کامبلے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 31جولائی 2023کوجئے پور ۔ ممبئی ٹرین میں فائرنگ اور چار افراد کی ہلاکت ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت کی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے جو متعصب سنگھ پریوار کے نظریے کے ذریعے عام اکثریتی کمیونٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں داخل کی گئی ہے۔ سی آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ ، جسے مسافروں کی حفاظت کرنی تھی ، اس نے ٹرین میں تین مسلمان مسافروں اور اس کے سینئر افسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ایسے واقعات حکمران جماعت کے اعلی رہنمائوں کے انتہائی نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ موقف اور بیانات کا نتیجہ ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر بی اے ایم کامبلے نے اس بات کی طر ف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مجرم چیتن سنگھ اس نعرے "دیش کے غداروں کو ، گولی مار سالوں کو "سے مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔ جو سی اے اے کے احتجاج کے دوران مرکزی کابینہ وزیر انوراگ ٹھاکور کی طرف سے مسلمانوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا اعلانیہ مطالبہ تھا۔ خبروں کے مطابق ، کانسٹبل چیتن سنگھ نے اپنے خودکار ہتھیار سے RPFکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹیکارام مینا اور B5کوچ میں موجود ایک اور مسافر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس نے پانچ کوچوں کے فاصلے پر پنٹری کار میں موجود ایک اور مسافر کو گولی مار دی اور S6کوچ میں ایک اور مسافر کو مارڈالا، جو B5کوچ کی آٹھویں بوگی ہے۔ آپریشن کے اندازسے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اس کے سینئر افسر کا قتل سب سے پہلے اس لیے کیا تھا کہ اس افسر کی طرف سے دیگر تینوں کو قتل کرنے کے مشن کے لیے کسی مزاحمت سے بچا جائے جو مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح نفرت کے نظریے نے اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کے ذہنوں پر گہرا اثر کردیا ہے۔ حکام کو چاہئے کہ وہ مجرم کو ‘ذہنی طور پر عدم توازن کا شکار ‘قرار دینے کے موجودہ رواج کے بجائے قصورواروں کو مثالی سزا یقینی بنائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا ملک میں بگڑتے ہوئے فرقہ وارانہ ماحول پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ملک کے امن پسند سیکولر ذہنوں کو سنگھ پریوار کے انتہائی زہریلے نفرت انگیز پروپگینڈے کے خلاف بیدار ہونا چاہئے اور سنگھ پریوار کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو ختم کرنے اور ملک کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بنیادی نوعیت کی طرف واپس لانے کیلئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

Tags: ا یس ڈی پی آئیٹرینفائرنگمثالی سزا
ShareTweetSend
Previous Post

انجمن محبان حسین کی میٹنگ منعقد

Next Post

اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ٹرین میں بھی محفوظ نہیں : الیاس خان فلاحی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ٹرین میں بھی محفوظ نہیں : الیاس خان فلاحی

اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ٹرین میں بھی محفوظ نہیں : الیاس خان فلاحی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In