بھونیشور، 3 ستمبر (یو این آئی/ایجنسیاں) اڈیشہ کے چھ اضلاع میں بجلی گرنے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور تین جھلس گئے۔اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ خوردہ میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں بلانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال اضلاع میں بالترتیب ایک ایک موت اطلاع ہے۔ ہفتہ کے روز ان اضلاع میں دو گھنٹے سے زیادہ تک تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گری۔
حادثے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں خوردہ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔خبرعں کے مطابق ہفتہ کو ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اس دوران چھ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر کے مطابق ضلع کھوردھا میں چار اور بلانگیر میں دو افراد کی موت ہوئی۔اس کے ساتھ ہی انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال اضلاع میں کم از کم ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کھردھا ضلع میں بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔