اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

کرپشن کیس میں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کیخلاف اپیل مسترد

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 12, 2023
in اخبارجہاں
0
کرپشن کیس میں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کیخلاف اپیل مسترد
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کولالمپور: ملائیشیا میں کورٹ آف اپیل نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن کے کیس میں ہائی کورٹ کی جانب سے بریت کو برقرار رکھا ہے۔نجیب رزاق کو ون ملائیشیا ڈیویلپمنٹ بہراڈ فنڈ کرپشن کے ایک کیس میں ہائی کورٹ نے بری کر دیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بریت کے باوجودنجیب رزاق جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان کو کرپشن کے ایک اور کیس میں 12 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔نجیب زراق کے وکیل شفیع عبداللہ نے پریس کانفرس میں بتایا کہ عدالت برائے اپیل نے بریت کے خلاف پراسکیوشن کی اپیل کو مسترد کر دیا کیونکہ پراسکیوشن نے مقررہ مدت کے دوران اپیل کے حق میں درکار دستاویزات جمع نہیں کرائی۔
مارچ میں ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزام سے بری کر دیا تھا کیونکہ پراسکیوشن یہ ثابت کرنے مین ناکام ہو گیا تھا کہ نجیب رزاق نے اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ون ایم ڈی بی کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ کو پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے تبدیل کیا تھا تاکہ اس منصوبے میں کرپشن کو دبایا جاسکے۔
شفیع عبداللہ کا کہنا تھا کہ نجیب کی بریت کو مزید کسی کارروائی کے برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ پراسکیوٹرز اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
آڈٹ رپورٹ میں ردوبدل نجیب کے خلاف چلنے والے کرپش کے کئی کیسز میں سے ایک ہے۔
اس وقت وہ ’ون ایم ڈی بی‘ کرپشن کے ایک اور مقدمے میں 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جس میں گزشتہ سال سپریم کورٹ نے بھی ان کی اپیل مسترد کر دی تھی۔
ون ایم ڈی بی فنڈ نجیب کے 2009 میں وزیراعظم بننے کے چند مہنے بعد قائم کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس فنڈ سے 4.5 ارب ڈالر چرائے گئے جن کو نجیب رزاق کے ساتھیوں نے کئی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے امریکہ اور دوسرے ممالک لانڈر کیے۔ پراسکیوشن کا الزام ہے کہ منی لانڈرنگ کے ان پیسوں سے کئی ہالی وڈ فلموں کی فنانسنگ کے علاوہ لگژری ہوٹلز، کروز شپ اور زیورات خریدے گئے۔
70 کروڑ ڈالر سے زیادہ نجیب کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے تھے۔
کرپشن کے اس سیکینڈل کے سامنے آنے کے بعد جب 2018 میں نجیب کی زیرقیادت اس وقت کی حکمران اتحاد کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، تو نجیب رزاق اور ان کی بیوی روسمہ منصور کے خلاف کرپشن کے کئی کیسز کھل گئے۔
روسمہ منصور کو 2022 میں شمسی توانائی کے ایک منصوبے میں کرپشن کے الزام میں 10 سال قید اور دو کروڑ 17 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا دی گئی۔ روسمہ منصور اس وقت ضمانت پر رہا ہے اور سزا کے خلاف کی ان کی اپیل عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Tags: سابق وزیراعظمکرپشن کیسملائیشیانجیب رزاق
ShareTweetSend
Previous Post

پلول دیہات کے گاؤں سیؤلی کی عید گاہ کے مرمت کا کام شروع

Next Post

لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث 3000، ہلاکتیں 5000 افراد لاپتہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث 3000، ہلاکتیں 5000 افراد لاپتہ

لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث 3000، ہلاکتیں 5000 افراد لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In