بدھ, مئی 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

فورٹس اسپتال میں سترہ سالہ لڑکے کے سینے سے نکالا گیا 1.92 کلوگرام کا ٹیومر

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 14, 2023
in آئینہ شہر
0
فورٹس اسپتال میں سترہ سالہ لڑکے کے سینے سے نکالا گیا 1.92 کلوگرام کا ٹیومر
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) قومی راجدھانی خطے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں 17 سالہ نوجوان کے سینے سے 1.92 کلوگرام ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔ گروگرام میں واقع فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف ایم آر آئی) کے کارڈیوتھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری (سی ٹی وی ایس) کے ڈائریکٹر اور سربراہ ڈاکٹر اُجیت دھیر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ایف ایم آر آئی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک پیچیدہ سرجری کی اور اس ٹیومر کو مریض کے سینے سے نکالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب مریض نے ہسپتال سے رابطہ کیا تو اس نے گردن اور سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے بخار بھی تھا۔ ہسپتال میں اس کے گہرائی سے معائنے سے پتہ چلا کہ اسے ایک نایاب قسم کا ٹیومر (تھائیمولیپوما) ہے۔ جس میں تھائمس گلینڈ کا سائز بڑھ جاتا ہے اور سینے اور پھیپھڑوں کے ایک بڑے حصے کو ڈھانپ لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب مریض کو فورٹس گروگرام میں داخل کیا گیا تو ان کی ٹیم نے مریض کا ہائی ریزولوشن سی ٹی اسکین کیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایک بڑی رسولی نے اس کے سینے کے بیشتر حصے کو ڈھانپ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں اور دل پر دباؤ بھی بڑھ رہا تھا۔ جس کی وجہ سے پھیپھڑے اور دل اپنی پوری صلاحیت سے کام نہیں کر پا رہے تھے۔ ڈاکٹروں نے کیس کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر ایک پرخطر آپریشن کیا اور مریض کے سینے سے اس بڑی رسولی کو کامیابی سے نکال دیا۔
ڈاکٹر دھیر نے کہا ’’تھائمولیپوما کینسر کی ایک بہت ہی نایاب قسم ہے جو بنیادی طور پر فیٹی ٹشو اور تھائیمک ٹشو پر مشتمل ہوتی ہے۔ اگرچہ تھائمولیپوما عام طور پر ایک بنائن قسم کینسر ہے، لیکن اس کا سائز بڑھ کر آس پاس کے اعضاء اور دیگر ڈھانچے پر دباؤ ڈال سکتا ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں، ٹیومر کے سائز کی وجہ سے مریض کی زندگی کا معیار نمایاں طور پر متاثر ہوا تھا۔ ایڈوانسڈ امیجنگ تکنیک اور درست سرجری پلاننگ سے نہ صرف تھائمولیپوما کو ہٹایا بلکہ اس کے ارد گرد موجود دیگر نازک اعضاء اور ڈھانچے کو بھی بچایا۔ پورے طریقہ کار کے لیے انتہائی درست چیرا اور کافی باریکی سے نظر رکھنے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا “ہمیں خوشی ہے کہ سرجری کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔ ایسی صورتوں میں اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کو سانس لینے میں تکلیف، ایٹروفک ڈایافرام مسلز اور پھیپھڑوں کی صلاحیت میں کمی جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں، ٹیومر کے دوبارہ بڑھنے کا خطرہ بہت کم ہے کیونکہ وہ ٹشو جو دوبارہ بڑھنے کا خطرہ تھا مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

Tags: ٹیومرسی ٹی وی ایسفورٹس اسپتال
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ کی سرحد پر دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

Next Post

ابو ظہبی میں ہند نژاد مریض کے جسم سے 5 کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال دی گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ابو ظہبی میں ہند نژاد مریض کے جسم سے 5 کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال دی گئی

ابو ظہبی میں ہند نژاد مریض کے جسم سے 5 کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In