ہفتہ, مئی 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیری نوجوانوں کے وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
دسمبر 25, 2023
in دیار وطن
0
کشمیری نوجوانوں کے وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ایک وفد نے ‘وطن کو جانو’ پروگرام کے تحت پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی صدر جمہوریہ نے وفد کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘وطن کو جانو’ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملک کے فن، ثقافت، تہذیب اور ترقیاتی کاموں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر کے دوران نوجوانوں کو یہ احساس ہوا ہوگا کہ ہم مختلف زبانیں بولتے ہیں، مختلف لباس پہنتے ہیں، مختلف طرز زندگی اپناتے ہیں، لیکن ہم ایک ہیں۔ یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں اسے مزید مضبوط کرنا ہوگا۔”

A youth delegation from Jammu and Kashmir attending the programme ‘Watan ko Jano’ called on President Droupadi Murmu at Rashtrapati Bhavan. The President told the children that democracy provides fair opportunities to everyone; they just have to believe in it and move forward… pic.twitter.com/qOnHHklLUp

— President of India (@rashtrapatibhvn) December 25, 2023

محترمہ مرمو نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔ عام لوگوں کے فائدے کے لیے گورننس اور انتظامیہ میں ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل جموں و کشمیر کی طرف بڑھتے ہوئے، انتظامیہ نے حکمرانی کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر تقسیم اور شفافیت گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ 1100 سے زائد سرکاری خدمات کو آن لائن کیا گیا ہے جو کہ عام لوگوں کے مفاد میں ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ہندوستان کے مرکزی دھارے کا حصہ بن کر اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں لیکن آج بھی بعض مفاد پرست عناصر نہیں چاہتے کہ کشمیر ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح سے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر ہندوستان میں ترقی کی مثال قائم کرے گا۔
محترمہ مرمو نے نوجوانوں کے وفد کے ارکان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے کی جارہی ترقیاتی کوششوں کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ان کی زندگی میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے اپنے روشن مستقبل کے لیے منشیات، سماج دشمن عناصر اور منفی تشہیر سے دور رہنے کا انہیں مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہر ایک کو منصفانہ مواقع فراہم کرتی ہے، انہیں صرف اس پر یقین رکھنا ہوگا اور لگن اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

Tags: جموں و کشمیردروپدی مرموراشٹرپتی بھونملاقاتنوجوانہندوستانوطن کو جانو
ShareTweetSend
Previous Post

اقلیتی طبقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے جے ڈی کی رکنیت لی

Next Post

ملک کا وفاقی ڈھانچہ اور مشترکہ ورثہ خطرے میں: وششٹھ نارائن

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ملک کا وفاقی ڈھانچہ اور مشترکہ ورثہ خطرے میں: وششٹھ نارائن

ملک کا وفاقی ڈھانچہ اور مشترکہ ورثہ خطرے میں: وششٹھ نارائن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In