بدھ, جولائی 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹ کے طلبا نے پیش کیا تخلیقی فن کا نمونہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 28, 2023
in خاص خبریں
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹ کے طلبا نے پیش کیا تخلیقی فن کا نمونہ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہدایت پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹ کے طلبا اور فیکلٹی اراکین نے اپنی تخلیقیت اور فن کاری کے بہترین اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقاما ت پر مجسمے اور آرٹ ورک نصب کیے ہیں۔انھوں نے آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے ان مقامات میں زندگی کی نئی روح پھونک دی ہے جوفکر انگیز ہونے کے ساتھ تحریک ز ا بھی ہیں۔آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے صرف کیمپس کی جمالیاتی اہمیت میں چار چاندنہیں لگے ہیں بلکہ طلبا،فیکلٹی اراکین اور زائرین کے درمیان آرٹ اور تہذیب کے سلسلے میں بامعنی گفتگو کو بھی راہ دی ہے۔
جامعہ کیمپس میں مجسموں کی تنصیب فیکلٹی آف فائن آرٹ کے شعبہ مجسمہ سازی کے فعال،سرگرم اور مخلص رکن پروفیسر میر امتیاز کی سربراہی والے ایک اہم پروجیکٹ کی پہل کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔پروجیکٹ کا مقصد طلبا کو اپنے کاموں کو پبلک کے درمیان لے جانے اور ان کی نمائش کے لیے حقیقی تجربہ فراہم کرنا تھا۔پروجیکٹ کو یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کی طرف بھر پور تعاون ملا جس سے کہ اشتراکی اور حوصلہ افزا ماحول کی تشکیل ہورہی ہے۔
آرٹ کے بچوں کی مجسمہ سازی میں اسٹائل،مواد اور مرکزی خیال کا تنوع ہے جو ابھرتے ہوئے فن کاروں کی صلاحیت اور ان کی ہمہ جہتی کو اجاگر کرتاہے۔ہر مجسمے کو اس کے ماحول کی تکمیل،آرٹ اور فطرت کے درمیان مناسب امتزاج پیداکرنے کے لیے انتہائی احتیاط سے منتخب کیا گیا تھا۔کچھ ایسے مجسمے تھے جو اختراعیت کا جشن منارہے تھے جب کہ چند مجسمے اور آرٹ کے نمونے ایسے تھے جو انسان کے جذبات کی پیچیدگیوں سے پردے اٹھارہے تھے اور کچھ تاریخی ہستیوں اور تہذیبی وراثت کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔


کیمپس کے عام مقامات پر مجسموں کی تنصیب سے جامعہ کیمپس کی کایا پلٹ گئی۔جامعہ کیمپس کے وہ مقامات جو سادہ اور معمولی تھے اب مجسموں کی تنصیب سے ان مقامات نے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور غور و فکر کو دعوت دی ہے۔شیخ الجامعہ کے دفتر کے سامنے سبزہ زار پر غروب آفتا ب کے وقت آرٹ نمونے کا سحر آفریں منظر ہوتاہے۔ ان سنجیدہ اورمتین باغیچوں میں نرم اور ملائم پتھر والے مجسمے رکھے گئے جو زائرین کو فطرت و قدرت کے متعلق دعو ت غور وفکردیتے ہیں۔اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اب یونیورسٹی برادری اس سلسلے میں دلچسپ گفتگو باتیں کررہی ہے۔
آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے کیمپس میں مذاکرات اور انہماک کی ایک نئی سطح کا آغاز ہوا ہے۔فائن آرٹ کے طلبا مجسموں کی تنصیب کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور اپنے اساتذہ سے سرگرمی کے ساتھ باتیں کررہے تھے اور انھیں آرٹ کے ہر نمونے سے متعلق اس کے پس پردہ تصور کو واضح کررہے تھے۔اس مذاکرات سے صرف آرٹ ورک کی وسیع تر تحسین شناسی کاکام نہیں ہوا بلکہ اس طرح کے عمدہ اور شاہ کار نمونوں کے تخلیقی پروسیس کی گہری سمجھ اور سخت محنت کو بھی فروغ ملتاہے۔
جمالیاتی اپیل سے قطع نظر مجسموں کی تنصیب نے یونیورسٹی کی تہذیبی و تعلیمی فضا کو متمول بنایاہے۔کیمپس کے یہ مقامات پروگراموں اور آرٹ، تہذیب اور تخلیقیت پر بات چیت کے لیے گفتگو کا نقطہ آغاز ثابت ہورہے ہیں۔یونیورسٹی نے آرٹ میلوں اور ورکشاپ کابھی اہتمام کیا اور اس میں مشہور و معروف فن کاروں کا مدعو کیا کہ وہ اپنی بصیرت ساجھا کریں اور طلبا کے ساتھ اشتراک سے فنی کھوج کے ماحول کو فروغ دے سکیں۔
ان مجسموں کے اثرات صر ف کیمپس کے احاطوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ کیمپس کے باہر بھی اس کے اثرات پہنچ رہے ہیں۔مقامی کمیو نی ٹی کے اراکین اور زائرین نے بھی مجسموں کی تنصیب کے عمل میں دلچسپی لی ہے اور کیمپس میں لگے ہوئے مجسموں کے دیکھنے کے لیے مختلف پس منظروں کے لوگ آرہے ہیں۔مجسموں نے یونیورسٹی اور آس پاس کی آبادی کے درمیان ایک پل کا کام کیاہے جس سے رہنے والوں کے درمیان فخر اور ایک تعلق کا فروغ ہوا ہے۔
فیکلٹی آف فائن آرٹ کے طلبا اور فیکلٹی کا خلوص اور ان کے تخلیقی وژن نے کیمپس کی معمولی جگہوں کو غیر معمولی فنی مناظروالی جگہوں میں تبدیل کردیا ہے جس سے ادارے کا تہذیبی تانا مضبوط ہواہے۔ اتحاد،تحریک اور بامعنی مذاکرات کے آغاز کے لیے یہ مجسمے آرٹ کی قوت کا ایک بڑا ثبوت ہیں۔بطور فن کا رکے ان بچوں نے یونیورسٹی کیمپس پر ناقابل انکار اثرات چھوڑے ہیں اور فنی اظہار کے لامحدود مواقع کی تلاش کے لیے نئی نسل کو اپنے آرٹ کے نمونوں سے تحریک دی ہے۔

Tags: تخلیقی فنجامعہ ملیہ اسلامیہفائن آرٹ
ShareTweetSend
Previous Post

شہادت علی اصغرؑ امام حسینؑ کی حقانیت کا ثبوت ہے : مولانا کلب جواد نقوی

Next Post

حضرت حسینؓ کی مظلوم شہادت تاریخ اسلام کا بہت بڑا سانحہ :قاری محمد صدیق

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حضرت حسینؓ کی مظلوم شہادت تاریخ اسلام کا بہت بڑا سانحہ :قاری محمد صدیق

حضرت حسینؓ کی مظلوم شہادت تاریخ اسلام کا بہت بڑا سانحہ :قاری محمد صدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In