پیر, فروری 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ٹرمپ کے گھر سے غیر ملکی’جوہری صلاحیت‘سے متعلق حساس دستاویز بھی برآمد

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 8, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
ٹرمپ کے گھر سے غیر ملکی’جوہری صلاحیت‘سے متعلق حساس دستاویز بھی برآمد
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن، 8 ستمبر (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں رہائش گاہ سے ایف بی آئی کی جانب سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات میں سے ایک دستاویز میں ایک غیر ملک کی جوہری صلاحیتوں اور فوجی طاقت کا ذکر بھی موجود ہے ۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس کیس سے باخبر نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مار-اے -لاگو رہائش گاہ سے ملنے والی کچھ دستاویزات اس قدر کلاسیفائڈ ہیں کہ ان تک صرف صدر، کابینہ یا کابینہ کے قریبی عہدے دار ہی دوسرے سرکاری افسران کو ان تک رسائی کی اجازت دے سکیں۔اخبار نے اس ملک کا نام نہیں بتایا جس کی دفاعی اور جوہری صلاحیتوں کا دستاویز میں ذکر کیا گیا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس طرح کی دستاویزات کو عام ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس کے بجائے نیڈ ٹو نو کی بنیاد پر خصوصی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے ۔رپورٹ میں اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ سابق صدر کی رہائش گاہ جو پرائیویٹ ممبرز کلب کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے ، وہاں انتہائی حساس قسم کی دستاویزات کہاں سے ملیں یا کس قسم کے حفاظتی انتظامات کے تحت رکھی گئیں تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑھتے ہوئے قانونی دباو کا سامنا ہے جب کہ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اعلیٰ خفیہ دستاویزات کو ممکنہ طور پر چھپایا گیا تھا تاکہ سابق صدر کی جانب سے خفیہ معلومات کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے ایف بی آئی کی جاری تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جاسکیں۔
ایک عدالت کی آفیشنل فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ جب ایف بی آئی ایجنٹوں نے 8 اگست کو مار-اے -لاگو ریزورٹ کی تلاشی لی تو انہیں وہاں مواد اس قدر حساس دستاویزات ملیں کہ ایف بی آئی کے انسداد انٹیلی جنس اہلکاروں اور ڈی او جے کے وکیلوں کو بھی کچھ دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دینے سے پہلے اضافی منظوری کی ضرورت تھی۔
ایف بی آئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ انتہائی کلاسیفائڈ ریکارڈز کے جائزے کے بعد سامنے آیا تھا جب کہ سابق صدر نے کئی ماہ کی پس و پیش کے بعد نیشنل آرکائیوز اور ریکارڈز انتظامیہ کو جنوری میں دستاویزات حوالے کی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوری 2021 میں وائٹ ہاوس سے جانے کے بعد سرکاری ریکارڈز ختم کرنے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے ، جن میں سے چندانتہائی کلاسیفائیڈ تھیں، جنہیں پام بیچ میں واقع اپنی مار-اے -لاگو اسٹیٹ میں اپنے گھر میں رکھا گیا تھا۔
چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے تقریباً 33 ڈبے برآمد کیے تھے ، جن میں 11 ہزار سے زائد سرکاری ریکارڈ اور تصاویر تھیں، جنہیں کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا تھا۔ملنے والے ریکارڈز میں 90 خالی فولڈرز بھی تھے جن میں سے 48 کو کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا تھا، یہ واضح نہیں ہے کہ فولڈرز کیوں خالی تھے ، کیا ان میں موجود ریکارڈ غائب کردیا گیا تھا۔ایف بی آئی کی جانب سے مزید دستاویزات طلب کیے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے بالآخر اضافی 38 خفیہ دستاویزات فراہم کرتے ہوئے ’حلفیہ سرٹیفیکیٹ‘فراہم کیا کہ انہوں نے تمام مواد فراہم کردیا ہے ۔لیکن ایف بی آئی متعدد ثبوت سامنے لائی جن میں دکھایا گیا کہ خفیہ دستاویزات مار-اے -لاگو میں موجود ہیں۔

Tags: ایف بی آئیٹرمپ
ShareTweetSend
Previous Post

شعبہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے طلبہ کےلئے انڈیکشن پروگرام کا انعقاد

Next Post

ملکہ الزبتھ دوم کا 96 برس کی عمر میں انتقال

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ملکہ الزبتھ دوم کا 96 برس کی عمر میں انتقال

ملکہ الزبتھ دوم کا 96 برس کی عمر میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 22, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In