نئی دہلی (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کی دہلی اسٹیٹ آف شیڈول کاسٹ اینڈ ٹرائب (ایس سی/ ایس ٹی) یونٹ کی نائب صدر اور کونڈلی اسمبلی کے وارڈ نمبر 194 کی کونسلر پرینکا گوتم نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں بدھ کو شمولیت اختیار کر لی۔بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں محترمہ پرینکا اور ان کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ہرش ملہوترا نے پارٹی کا پٹکا پہناکر محترمہ گوتم کو پارٹی کی رکنیت دی۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے شریک انچارج انیل سود، دہلی پردیش بی جے پی کے ترجمان ابھے ورما، پارٹی لیڈر انیل تیاگی موجود تھے۔
بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسز گوتم نے کہا کہ ہم بڑی امیدوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ مجھے امید تھی کہ آپ کے ساتھ شامل ہو کر میں اپنی جاٹو برادری کی خدمت کر سکوں گی، لیکن عام آدمی پارٹی نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ مہیلا سمان یوجنا کی ہو یا سنجیوانی یوجنا، یہ سب ایک وہم ہے۔ عام آدمی پارٹی نے سماج کے تمام طبقات خصوصاً جاٹو برادری کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ دہلی کی اے اے پی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔
اس موقع پر مسٹر سود نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور جاٹو سماج کی لیڈر پرینکا گاندھی بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اے اے پی کے دیگر رہنما اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔ ان کی بی جے پی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔