کیرانہ( مرسلین احمد) گاؤں عبد اللہ پور میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہونے سے فیکٹری میں کھانے کھارہی ایک خاتون شدیدطور پر جھلس گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ سونی نامی یہ خاتون تقریباً 70فی صد جھلس گئی ہے۔ جس کو پہلے اسپتال اور پھر ضلع اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس گاؤں میں واقع اس کارخانہ میں پٹاخے بنائے جاتے ہیں۔نیپال سے آئے مرداورعورت اس میں کام کر تے ہیں۔آج دوپہر کے وقت کافی مزدور تو کھانے کے لیے نکل گئے تھے اور چند مزدور وہیں کھانا کھارہے تھے کہ اسی دوران دوپہر کے وقت اچانک پٹاخوں میں آگ لگ گئی، آگ کی زد میں آکرسونی نامی خاتون جھلس گئی ۔ سی ایچ سی کے ڈاکٹر وکرم نے بتایا کہ خاتون تقریباً ۷۰ فی صدجھلس چکی ہے۔ موقع پر موجود ایک دوسری خاتون نے بتایا کہ دوپہر کو زیادہ تر مزدور فیکٹری سے نکلے ہوئے تھے، کچھ مزدور کارخانہ میں ہی بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔ اچانک دھماکے کے ساتھ خاتون سونی جھلس گئی۔ تھانہ انچارج انسپکٹر اجے ویر سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔پھر فائر بریگیڈ کی ۲ گاڑیاں پہنچ گئی اور گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے بڑی مقدار میں بنے پٹاخوں کو گودام سے باہر نکال لیا۔ تھانہ انچارج انسپکٹر اجے سنگھ نے بتایا کہ فیکٹری کارجسٹریشن ریاجت کے نام پر ہے۔ گاؤں کے ونود، بندر سنگھ، کٹار سنگھ، کنور پال، رام نواس نے بتایا کہ حادثہ کے دوران دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ پورا گاؤں لرز اٹھا، آس پاس کے دوسرے دیہاتتوں میں بھی دھماکہ کی آواز سنی گئی جس وجہ سے وہاں لوگوں کی خاصی بھیڑ اکھٹی ہوگئی۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ کارخانہ میں اجنبی مزدور آتے رہتے ہیں ۔اس کی شکایت بھی کی گئی ،لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔لوگوں کی مانگ ہے کہ اس پورے معاملہ کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے