غزہ: آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے شدید بمباری دوبارہ شروع کی ہے جس میں درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شمال اور جنوب کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ حماس کے ساتھ سات روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری طرف غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے پورے غزہ میں حملے شروع کیے ہیں۔ اسرائیلی طیارے اس وقت غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے جمعہ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہروں اور قصبوں پر راکٹ باری کی ہے۔جمعہ کی صبح اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مؤثرطریقے سے اس کی توسیع کے اعلان کے بغیر ختم ہوگئی۔غزہ کی پٹی میں دونوں فریقوں کے درمیان عارضی جنگ بندی کا ساتواں دن کسی نئی توسیع کے اعلان کے بغیر گذر گیا۔فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی توپ خانے نے غزہ شہر کے مغرب میں شہریوں کے گھروں پر گولے داغے جب کہ غزہ میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری مارے گئے۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قصبے نیو عبسان کے مشرق کو نشانہ بنایا گیا۔اس نے غزہ کے الشیخ رضوان محلے میں پرتشدد جھڑپوں اور دھماکوں کی بھی اطلاع دی۔چوبیس نومبر کو شروع ہونے والی 7 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد آج اس میں مزید توسیع نہ ہوسکی اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر جنگ شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔