ہفتہ, جون 21, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 24, 2023
in دیار وطن
0
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی-2020) کے نفاذ کی سمت اہم پیش رفت کی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کے حکم کے بموجب اے ایم یو نے قومی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے 24 نومبر 2021 کو ایک علاحدہ این ای پی سیل قائم کیا۔اس سلسلہ میں اے ایم یو نے این ای پی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل کی، جس نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو تعلیمی سیشن 2022-23 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں آج ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری ، کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر سہیل مستجاب، کوآرڈنیٹر، این ای پی سیل، پروفیسر اسفر علی خاں، ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو، اور پروفیسر اسد یو خان، ڈائرکٹر، آئی کیو اے سی نے بتایا کہ این ای پی ایڈوائزری کمیٹی کی کوششوں کے متاثر کن نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور متعدد اقدامات کامیابی کے ساتھ کیے گئے ہیں جیسے کہ:
ٓانڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب تعلیم اور کریڈٹ فریم ورک: چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے ایک کریڈٹ فریم ورک تیار کیا گیا اور اسے مختلف فیکلٹیوں بشمول آرٹس، کامرس، سائنس، سوشل سائنس، لائف سائنس، انٹرنیشنل اسٹڈیز، اور تھیالوجی (دینیات) میں تعلیمی سیشن 2022-23 سے متعارف کرایا گیا ہے۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ملٹی ڈسپلینری اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے رہنما خطوط: اے ایم یو میں چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام (بی اے ؍ بی ایس سی ؍ بی کام) اب ملٹی ڈسپلینری اور انٹر ڈسپلینری اصول پر زور دیتا ہے ، جس سے طلباء کو مختلف فیکلٹیوں سے مضامین منتخب کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ طلباء کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ووکیشنل اور اس طرح کے دیگر کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جب کہ کورس کے آخری سال میں ریسرچ میتھڈولوجی اور سیمیناروں کے ذریعے تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
تعلیمی پروگراموں میں اندراج اور باہر نکلنے کے ایک سے زائد مواقع کے لئے رہنما خطوط: اے ایم یو نے این ای پی 2020 کے اہداف کے مطابق نصاب اور کریڈٹ فریم ورک متعارف کرایا ہے ، جو طلباء کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب (چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم) کا موقع دیتا ہے۔ یہ فریم ورک طلباء کو چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں ہر تعلیمی سال کے اختتام پر داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت دیتا ہے۔اس کے نفاذ کے لئے مطلوبہ ضابطے فی الحال تیار کیے جا رہے ہیں۔
اپرنٹس شپ ؍ انٹرن شپ اِمبیڈیڈ ڈگری پروگرام کے لیے رہنما خطوط: چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت، اب طلباء کے پاس اپنے آخری سال میں عملی تجربات جیسے کہ اپرنٹس شپ، انٹرن شپ، فیلڈ پروجیکٹ، کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام، اور مقالہ تیار کرنے کے مواقع ہیں۔ تمام شعبہ جات کو ان کے یہاں بنیادی ڈھانچے اور اساتذہ کی دستیابی کی بنیاد پر ان پروگراموں کو متعارف کرانے کی آزادی دی گئی ہے۔
اکیڈمک بینک آف کریڈٹ کا ضابطہ: اے ایم یو نے ایک اکیڈمک بینک آف کریڈٹ (اے بی سی) ؍ نیشنل اکیڈمک ڈپازیٹری (این اے ڈی ) سیل قائم کیا ہے اور یونیورسٹی کے اندر اس کے نفاذ کے لیے ایک نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔ اے بی سی اور این اے ڈی کے نفاذ کے لئے ڈِجی لاکر پلیٹ فارم کو اپنایا گیا ہے اور ہزاروں طلباء نے اپنی اے بی سی آئی ڈی بنالی ہے۔ اس کے بہتر طریقے سے نفاذ کے لئے یوجی سی اور این اے ڈی اہلکاروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کی جارہی ہیں ۔یہ اقدامات این ای پی 2020کے اہداف کے مطابق ہیں ۔ اے ایم یو کے ذریعے شروع کیے گئے دیگر اقدامات میں اے ایم یو کے اسکولوں کے لیے نیشنل کریڈٹ فریم ورک اور نیشنل ہائر ایجوکیشن کوالیفکیشن فریم ورک (این ایچ ای کیو ایف) کا نفاذ شامل ہے ۔ بیک وقت دو تعلیمی کورس کرنے کے سلسلہ میں رہنما اصول اپنا لیے گئے ہیں، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے مطلوبہ معیارات اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اے ایم یو نے آن لائن و فاصلاتی تعلیم میں بھی قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور اپنے آن لائن و ڈسٹینس لرننگ سنٹر کے ذریعے ہزاروں طلباء کو معیاری تعلیم دے رہا ہے۔ اے ایم یو نے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) اور غیر ملکی طلباء کی مدد کے لیے ایک دفتر برائے بین الاقوامی امور قائم کیا ہے، اور یونیورسٹی کے وسیع عالمی الومنئی نیٹ ورک نے دنیا بھر میں اپنے روابط کو مزید مستحکم کیا ہے۔
جدت طرازی اور صنعت پر مبنی حصولِ علم پر توجہ دینے کے ساتھ اے ایم یو نے ایم ایس سی (سائبر سیکیورٹی)، ایم ایس سی (ڈاٹا سائنس)، بی ٹیک اور ایم ٹیک (مصنوعی ذہانت)، بیچلر آف ویژول آرٹس (بی وی اے) اور ماسٹر آف ویژول آرٹس (ایم وی اے) جیسے کورس متعارف کئے ہیں اور 4 سالہ انٹیگریٹیڈ بی ایڈ کورس کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ حصولیابیاں ، این ای پی 2020 کے وِژن کے مطابق ایک جامع اور سبھی کو شامل کرنے والی تعلیم فراہم کرنے کے اے ایم یو کے عزم کی عکاس ہیں۔ یونیورسٹی اپنے طلباء کے اندر امتیاز و ایکسیلنس کو فروغ دینے اور انھیں ابھرتے ہوئے تعلیمی منظر نامے میں ترقی کی منازل طے کرنے کی خاطر بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔پریس کانفرنس کی نظامت مسٹر عمر ایس پیرزادہ ، رابطہ عامہ افسر نے کی۔

Tags: علی گڑھ مسلم یونیورسٹیقومی تعلیمی پالیسینفاذ
ShareTweetSend
Previous Post

حاجی محمد اسحاق حکیم کی رحلت

Next Post

چھپے ہوئے منافقوں کی شناخت کے لئے علیؑ کا ذکر ضروری ہے : مولانا کلب جواد نقوی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
چھپے ہوئے منافقوں کی شناخت کے لئے علیؑ کا ذکر ضروری ہے : مولانا کلب جواد نقوی

چھپے ہوئے منافقوں کی شناخت کے لئے علیؑ کا ذکر ضروری ہے : مولانا کلب جواد نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In