جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

’’ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس‘ کا آغاز کل

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 10, 2023
in خاص خبریں
0
’’ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس‘ کا آغاز کل
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ملک کے تمام مقننہ اداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی

جے پور (یو این آئی) ملک کے قانون ساز اداروں کے اسپیکرس کا سب سے بڑا اجتماع ’’ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس‘ کا آغاز بدھ کے روز سے راجستھان قانون ساز اسمبلی میں ہوگا نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ کل صبح 10.15 بجے اس میگا ایونٹ کا افتتاح کریں گے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اس تقریب کی صدارت کریں گے۔اس دو روزہ کانفرنس کے دوران ملک بھر سے قانون ساز اسمبلیوں اور قانون ساز کونسلوں کے اسپیکرس جی 20 مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کے تعلقات پر غور و فکر کریں گے۔قبل ازیں منگل کی شام کو مسٹر برلا کی صدارت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانفرنس کے ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس کے دوران G-20 کے چیئرمین کی حیثیت سے ہندوستان کی قیادت اور اس میں مقننہ کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ جمہوریت کے اہم علہمبردار کے طور پر ہندوستان کو پوری دنیا کے جمہوری ممالک کے لیے مثالی مقام حاصل ہے۔ تمام ممالک آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ آئندہ ایک سال میں G-20 ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان دنیا کے دیگر ممالک میں جمہوریت کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم محرک اور رہنما کا کردار ادا کرے۔لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے میں قانون ساز اداروں کے کردار پر بھی بات کی جائے گی ۔
کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کے دوران پارلیمنٹ اور مقننہ اداروں کو مزید موثر اور جوابدہ بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ عوام کے مسائل اسی وقت حل ہو سکتے ہیں جب مقننہ اور ایگزیکٹو عام آدمی کے تئیں زیادہ احتساب اور شفافیت کے ساتھ کام کریں۔ اس کے لیے بدلتے ہوئے منظر نامے میں مقننہ کس طرح موثر کردار ادا کر سکتی ہے، اس پر قانون ساز اسمبلی اور مقننہ اداروں کے اسپیکر بھی بات کریں گے۔
مسٹر برلا نے کہا کہ مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کے رشتوں پر بھی بات چیت ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین نے مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کے کام کے حدود اور اختیارات کی وضاحت کی ہے۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ یہ تینوں آئینی ادارے آئین کی روح کے مطابق ہم آہنگی اور مربوط طریقے سے کام کریں۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت سے گریز کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے برین اسٹارمنگ بھی کی جائے گی۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ملک کے تمام مقننہ اداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ تمام مقننہ اداروں کے ڈیجیٹل پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر آنے کے بعد ملک بھر کے قانون ساز اداروں میں معلومات اور اطلاعات کا فوری اور آسان تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔ اس سے قانون سازوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطے کی کارکردگی اور معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

مسٹر برلا نے کہا کہ اس دو روزہ کانفرنس کے دوران اس سے قبل ہونے والی کانفرنسوں میں پاس ہونے والی قراردادوں کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں مختلف اسمبلیوں کے طریقہ کار اور قواعد میں یکسانیت، مقننہ کے اجلاسوں کی تعداد اور اجلاسوں میں اراکین کی حاضری اور کمیٹی کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

Tags: آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنسراجستھانلوک سبھا کے اسپیکر
ShareTweetSend
Previous Post

چین کی تائیوان کی حدود کے قریب بڑے پیمانے پرجنگی مشقیں

Next Post

ایرانی مظاہرین کو موت کی سزاپراقوام متحدہ کا شدید ردعمل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایرانی مظاہرین کو موت کی سزاپراقوام متحدہ کا شدید ردعمل

ایرانی مظاہرین کو موت کی سزاپراقوام متحدہ کا شدید ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In