ہفتہ, نومبر 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

امریکہ ایران کی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑا ہے: بائیڈن

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 15, 2022
in اخبارجہاں
0
امریکہ ایران کی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑا ہے: بائیڈن
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں):امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ ایران میں ایک نوجوان خاتون کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد ہونے والے بڑے پیمانے پر مظاہروں نے انہیں حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے ایرانی خواتین سے امریکہ کی یکجہتی کا اظہار کیا۔
بائیڈن ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی کی گزشتہ ماہ ہلاکت کے بعد جاری احتجاج کی سب سے بڑی لہر پر کیلیفورنیا کے ایک کالج میں ” آزاد ایران” کے نشانات تھامے مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے۔بائیڈن نے لاس اینجلس کے قریب اروائن میں امریکی خاندانوں کے لیے اخراجات کم کرنے سے متعلق تقریر سے قبل ایرانی مظاہروں کے بارے میں مختصراً بات کی۔
اس موقع پر انہو ں نے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ ہم شہریوں اور ایران کی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔”خبر رساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق بائیڈن نے مزید کہا کہ اس واقعے سے ایران میں سامنے آنے والی بیداری نے انہیں حیران کر دیا۔” اس نے ایک ایسی چیز کو جگایا جس کے بارے میں مجھے نہیں لگتا کہ اسے طویل عرصے تک خاموش کیا جاسکے گا۔””
صدر بائیڈن نے لاس اینجلس کے قریب ایرانی نژاد لوگوں کی بڑی آبادی کے شہر اروین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں خواتین کو مختلف طریقوں سے دبایا جا رہا ہے لیکن انہیں وہی لباس پہننا چاہیے جو وہ پہننا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا ایران کو اپنے ہی شہریوں پر بنیادی حقوق کا استعمال کر نے کی پاداش میں کیا جانے والا تشدد ختم کرنا ہوگا۔ ایرانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا، "میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے آواز اٹھائی۔اس سے قبل جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں نائب صدر کاملا ہیرس، وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے انسانی حقوق کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔نائب صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ہیرس نے "ایران میں مساوی حقوق اور بنیادی انسانی وقار کے تحفظ کے لیے پرامن احتجاج کی قیادت کرنے والی بہادر خواتین اور لڑکیوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔”
وزیر خارجہ بلنکن نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو سننے کے لیے ایک گول میز گفتگو کی قیادت کی جس میں نازنین بونیادی، ایک ایرانی نژاد اداکارہ اور انسانی حقوق کی وکیل اور مصنفہ رویا ہاکاکیان اور صنفی مساوات کی کارکن شیری حکیمی شامل تھیں۔ادھر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے، جو ایک سخت گیر عالم ہیں، امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہروں کو ہوا دے رہا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ انہیں اسی طرح کے الزامات کی توقع تھی کہ یہ کہا جائے گا کہ ان کی ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں ہونے والے احتجاج کی ڈور بیرون ملک سے ہلائی جا رہی ہے۔ اپنے نقطے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے ایرانی قیادت کے بارے میں کہا، "اگر ایسا ہے تو، اگر وہ حقیقی طور پر اس پر(الزامات پر) یقین رکھتے ہیں، تو وہ بنیادی طور پر اپنے لوگوں کو نہیں سمجھتے”۔
گفتگو کے آغاز میں بلنکن نے مہسا امینی کی موت اور اس سے پیدا ہونے والے غم و غصے کے بے ساختہ مظاہرے کے تناظر میں نوٹ کیا، "ہم پورے ملک میں ایک ایسی چیز دیکھ رہے ہیں جو قابل ذکر ہے، جس کی قیادت بنیادی طور پر خواتین اور نوجوان کر رہے ہیں۔”
اس ملاقات میں نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین ، جو خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں اور راب میلے بھی ، جو ایران کے کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی تجدیدپر بات چیت لیڈ کرتے ہیں، بلنکن کے ہمراہ شریک ہوئے۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قائم گروپ "ایران ہیومن رائٹس” کے مطابق 16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے ان مظاہروں کو "بے لگام وحشیانہ کریک ڈاؤن” سے دبانے کی کوشش کے باوجود یہ مظاہرے جاری ہیں۔ کریک ڈاون میں "مظاہروں میں شریک بچوں کے خلاف حملے بھی شامل ہیں اور اس کے نتیجے میں کم از کم 23 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

Tags: امریکہایرانبہادرخواتین
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک: بائیڈن

Next Post

ناگپور: پنچایت سمیتی الیکشن میں کانگریس کے "اچھے دن”

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ناگپور: پنچایت سمیتی الیکشن میں کانگریس کے "اچھے دن”

ناگپور: پنچایت سمیتی الیکشن میں کانگریس کے "اچھے دن"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In