پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

امیتابھ بچن 80 سال کے ہوگئے

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 11, 2022
in فن فنکار
0
امیتابھ بچن 80 سال کے ہوگئے
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن آج 80 برس کے ہوگئے ۔ 11اکتوبر 1942کو الہ آباد میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے اپنے کیرئیر کا آغاز کولکتہ میں سپروائزر کے طور پر کیا جہاں انہیں 800 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔1968میں کلکتہ میں ملازمت چھوڑنے کے بعد امیتابھ ممبئی چلے گئے ۔ان کا جھکا¶ اداکاری کی طرف تھا۔ دلیپ کمار سے متاثر ہو کر وہ ان جیسا اداکار بننا چاہتے تھے ۔1969 میں امیتابھ بچن کو پہلی بار خواجہ احمد عباس کی فلم سات ہندوستانی میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن یہ فلم ناکام ہو گئی۔ سامعین کے درمیان کوئی خاص پہچان نہ بناسکے ۔
سال 1971 میں امیتابھ بچن کو راجیش کھنہ کے ساتھ فلم آنند میں کام کرنے کا موقع ملا۔ راجیش کھنہ جیسے سپر اسٹار ہونے کے باوجود امیتابھ بچن ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس فلم کےلئے انھیں معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔سال 1973میں ریلیز ہونے والی پروڈیوسر پرکاش مہرا کی فلم’زنجیر‘امیتابھ بچن کے فلمی کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن بطور اداکار فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔
فلم زنجیر کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن کا شمار ایک اچھے اداکار کے طور پر ہونے لگا اور انہیں فلم انڈسٹری میں اینگری ینگ مین کہا جاتا تھا۔
سال1973 میں امیتابھ نے جیا بھادوری سے شادی کرلی۔سال 1975 میں یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوار نے امیتابھ بچن کی پچھلی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے اور شعلے کی کامیابی کے بعد تمام اداکار ان کے سامنے پھیکے پڑنے لگے اور امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار کے تخت پر بیٹھ گئے ۔ سال 1984 میں اپنے دوست راجیو گاندھی کی درخواست پر امیتابھ نے سیاست میں قدم رکھا اور الہ آباد سے الیکشن لڑا اور ایم پی منتخب ہوئے ، امیتابھ بچن کو زیادہ عرصے تک سیاست پسند نہیں تھی اور تین سال تک کام کرنے کے بعد وہ انہوں نے رکن پارلیمان کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کا نام بوفورس گھپلے میں گھسیٹا جا رہا تھا۔ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد امیتابھ بچن پھر سے فلم انڈسٹری میں سرگرم ہو گئے اور فلموں میں اداکاری کرتے رہے لیکن 90 کی دہائی کے اواخر میں ان کی فلمیں ناکام ہونے لگیں جس کے بعد امیتابھ بچن نے خود کو 1997 تک اداکاری سے دور رکھا۔ سال 1997 میں امیتابھ بچن نے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا اور اے بی سی ایل کے بینر بنایا۔اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن نے اپنے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ‘مرتیوداتا’ کے ذریعے ایک بار پھر اداکاری کی شروعات کی۔ امیتابھ کو ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کام کرنے کا موقع ملا، کون بنے گا کروڑ پتی کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن ایک بار پھر شائقین کے پسندیدہ فنکار بن گئے ۔امیتابھ بچن کو اپنے فلمی کیرئیر میں بہت عزت ملی۔امیتابھ کو آٹھ بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
امیتابھ بچن کو چار بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔امیتابھ کو پدم شری، پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ امیتابھ بچن نے کئی فلموں میں گانے بھی گائے ہیں۔انہوں نے سب سے پہلے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مسٹر نٹور لال میں میرے پاس آو میرے دوستوں گانا گایا تھا۔امیتابھ کی اس برس برہم استر، جھنڈ، گڈبائے اور رن وے 34جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ امیتابھ کی آنے والی فلموں میں اونچائی نمایاں ہے ۔ان دنوں امیتابھ ٹی وی پر کے بی سی کی میزبانی کر رہے ہیں۔

Tags: امیتابھ بچنبالی ووڈفلم زنجیر
ShareTweetSend
Previous Post

اگلےچیف جسٹس کیلئےڈی وائی چندرچوڑ کے نام کی سفارش

Next Post

ایران میں سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں کی خودکشی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران میں سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں کی خودکشی

ایران میں سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں کی خودکشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In