جمعہ, نومبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اے ایم یو: پروفیسر محمد زکریا صدیقی کی یاد میں فوجداری نظام انصاف پر قومی سیمینار

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 19, 2023
in خاص خبریں
0
اے ایم یو: پروفیسر محمد زکریا صدیقی کی یاد میں فوجداری نظام انصاف پر قومی سیمینار
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء نے فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر محمد زکریا صدیقی کی یاد میں ہندوستان میں فوجداری نظام انصاف پر ہائبرڈ موڈ میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ظفر محفوظ نعمانی نے معززین اور مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیکلٹی کی ترقی میں پروفیسر زکریا صدیقی کے خصوصی کردار کا ذکر کیا۔ انھوں نے ان کے علمی مرتبے پر روشنی ڈالی اور ذاتیں یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر پروفیسر صدیقی کی اہلیہ پروفیسر راشدہ رعنا صدیقی ، بیٹی مسز صبا زکریا احمد اور بیٹے فیصل زکریا صدیقی بطور خاص موجود تھے۔ پروفیسر بلراج چوہان، سابق وائس چانسلر، دھرم شاسترا نیشنل لاء یونیورسٹی، جبل پور اور رام منوہر لوہیا نیشنل لا یونیورسٹی، لکھنؤ نے سیمینار کا افتتاح کیا اور ہندوستان میں عام طور پر اور ریاست اتر پردیش میں خاص طور پر نظام استغاثہ کی اصلاح میں پروفیسر زکریا صدیقی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی نشست میں پروفیسر معراج الدین میر، سابق وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، سری نگر نے اپنے خطاب میں فوجداری نظام قانون کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی۔پروفیسر فیضان مصطفیٰ، سابق وائس چانسلر، نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی، حیدرآباد نے فوجداری نظام انصاف کی اصلاح کے عمل کو آگے بڑھانے اور فوجداری قانون کے نظریاتی مباحث میں پروفیسر زکریا کی خدمات کا اعتراف کیا۔پروفیسر نزہت پروین خان، سابق ڈین، فیکلٹی آف لاء، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے قانون کی تعلیم و تدریس و تحقیق سے اپنی وابستگی اور نابالغوں کے لئے انصاف اور فوجداری فارینسکس پر تحقیق کے لئے پروفیسر زکریا صدیقی کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔پروفیسر سید محمد افضل قادری، سابق ڈین، اسکول آف لاء، یونیورسٹی آف کشمیر، سری نگر نے قانون و انصاف کے میدان میں ہونے والی تحقیق کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ریسرچ میں انھیں پروفیسر زکریا سے خاطر خواہ رہنمائی ملی۔ مغربی بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جیوریڈیکل سائنس، کولکتہ کے پروفیسر سرفراز اے خاں نے فوجداری نظام انصاف کے تحت متاثرین کی بازآبادکاری، پیرول اور پروبیشن میں پروفیسر زکریا کے حوالے سے کئی قیمتی باتیں حاضرین کو بتائیں ۔
انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ، دہلی کے پروفیسر انوراگ دیپ نے عصری تناظر میں پروفیسر زکریا صدیقی کے پیش کردہ فوجداری انصاف کے اہم اصولوں کو بیان کیا۔سیمینار کی صدارت کیلیفورنیا، امریکہ میں ڈائریکٹر ،انجینئرنگ اور مشین لرننگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے سربراہ مسٹر فیصل زکریا صدیقی نے کی جنہوں نے قانون کے محققین کے اندر قانونی مہارت پیدا کرنے میں اپنے والد کی شخصیت پر خاطر خواہ روشنی ڈالی اور ان کی میراث کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔مسز صبا زکریا نے پروفیسر صدیقی کی فکری روایت کو فروغ دینے اور فیکلٹی آف لاء میں علمی ماحول کو بلند سے بلند تر کرنے پر زور دیا۔ سیمینار میں کیرالہ، دہلی، مغربی بنگال، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے مندوبین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔

Tags: اے ایم یوپروفیسر محمد زکریا صدیقیفوجداری نظام انصافقومی سیمینار
ShareTweetSend
Previous Post

مالیگاؤں دھماکہ کیس میں سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس موہن کلکرنی کا بیان درج

Next Post

سیما حیدر کی دوبارہ گرفتاری ممکن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سیما حیدر کی دوبارہ گرفتاری ممکن

سیما حیدر کی دوبارہ گرفتاری ممکن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In