منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی یونیورسٹی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 25, 2023
in آئینہ شہر
0
دہلی یونیورسٹی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صدر جمہوریہ کا خطاب اورڈی یو کو وقت کے ساتھ خود کو بدلنا کا بھی مشورہ

نئی دہلی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ وقت کے ساتھ خود کو بدلے اور ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دنیا میں ایک منفرد مقام بنائے۔ محترمہ مرمو آج دہلی میں دہلی یونیورسٹی کے 99ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کررہی تھیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی یونیورسٹی ہندوستان کی مالامال ثقافت اور گوناگونیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ملک اور بیرون ملک ہر شعبے میں دہلی یونیورسٹی کا کچھ حصہ ضرور ہے۔ تاہم کوئی بھی ادارہ محض اپنی پرانی شان و شوکت پر قائم نہیں رہ سکتا۔ آج کی تیز رفتار تبدیلیوں کی دنیا میں ایک ادارے کو خود کو مسلسل نئے سرے سے بنانا ہوگا۔ دہلی یونیورسٹی کی برادری کو مہارت کے پیمانے پر ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کی رہنمائی کرنے کا فرض نبھانا چاہئے اور اس طرح اسے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی اور موازنہ کرنے والے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہئے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں تمام زبانوں اور ثقافتوں کا احترام اور خیر مقدم ضرور کرنا چاہیے لیکن ہمیشہ اپنی جڑوں سے جڑے رہنا چاہیے۔ احیاء اور تخلیقی صلاحیتیں جڑوں سے ہی آتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی سرزمین سے جڑے رہتے ہوئے دنیا بھر میں دستیاب بہترین علم حاصل کرنے کے گاندھی جی کے مشورے پر عمل کریں۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اپنے گاؤں کی پہلی لڑکی ہیں جو تعلیم کے لیے شہر گئی ہیں۔ ان کے ہم جماعتوں میں بھی بہت سے ایسے طالب علم ہوں گے جن کے خاندان یا گاؤں کا کوئی بھی فرد ان سے پہلے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کر سکا ہوگا۔ ایسے طلباء بہت ہونہار اور محنتی ہوتے ہیں۔ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یونیورسٹی آتے ہیں۔ بعض اوقات وہ ‘احساس کمتری’ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی حساس معاشرے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ اساتذہ اور دیگر طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے پہلی نسل کے یونیورسٹی کے طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں کچھ بنیادی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، مثلاً طالبات کے لیے صاف ستھرے بیت الخلاء کی ضرورت، عالمی معیار کی لیباریٹریز، حقیقی معیاری تعلیم اور معذور افراد کی ضروریات۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقی اور تہذیب کے صارفی تصور کی وجہ سے آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی اور طرز زندگی کی بیماریوں کے چیلنجز مزید خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں۔ ہماری پچھلی نسلوں نے بہت اچھے کام کیے ہیں لیکن ان سے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اچھی چیزوں کو آگے بڑھائیں اور غلطیوں کو دور کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد ایک بہتر انسان بنانا ہے۔ زندگی میں بڑا ہونا اچھی بات ہے لیکن اچھا انسان بننا بہتر ہے۔ مریخ پر زندگی کو دریافت کرنا اچھی بات ہے لیکن اچھی سوچ کے ساتھ زندگی میں خیر و عافیت تلاش کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک نیا خواب دیکھیں اور ایک نئے ہندوستان اور ایک نئی دنیا کی تعمیر کے لیے بڑے خواب دیکھیں۔

Tags: دہلی یونیورسٹیسالانہ جلسہصدر جمہوریہ
ShareTweetSend
Previous Post

اے ایم پی اور جامعہ ہمدرد کے زیر اہتمام میگا جاب فیئر

Next Post

اے ایم یو گرلس اسکول میں الوداعیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اے ایم یو گرلس اسکول میں الوداعیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام

اے ایم یو گرلس اسکول میں الوداعیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In