جمعرات, مئی 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

فہرست رائے دہندگان کے تعلق سے مسلم مجلس مشاورت کی اپیل

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 27, 2023
in آئینہ شہر
0
فہرست رائے دہندگان کے تعلق سے مسلم مجلس مشاورت کی اپیل
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ووٹر لسٹ میں ایک ایک نام کے اندراج کو یقینی بنانے پر زور

نئی دہلی(پریس ریلیز): آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے دہلی کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں ایک ایک بالغ شہری کے نام کا اندراج یقینی بنائیں. مشاورت کے قومی صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے دہلی کے ممبران اسمبلی، ارکان میونسپل کارپوریشن اور دوسرے سیاسی و سماجی رہنماؤں کو خط لکھا ہے کہ وہ ریاست میں ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کے دوران بیدار رہیں اور اپنے حلقے میں سماجی کارکنان کی ایک ٹیم بناکر ان کو اس بات کے لئے تیار کریں کہ ملک میں اآئندہ 2024؍ میں ہونے والے عام انتخابات کی اہمیت کے پیش نظر اس ٹیم کے افراد بوتھ لیول افسران کے ساتھ رہیں اوراس بات کی کوشش کریں کہ کسی بھی گھر میں موجو د اس گھر کے 18 سال کے ہر فرد کے نام کا ووٹر لسٹ میں اندراج ہو اور وہ اس بات پر بھی نگاہ رکھیں کہ گھر میں موجود کسی ایک ووٹ کو بھی حذف نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ دہلی میں ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں پر نظر ثانی کا کام 21جولائی سے شروع کیا ہے جو21؍اگست 2023 تک جاری رہے گا اور اس درمیان ووٹر فہرستوں میں نئے ناموں کا اندراج ہونے کے ساتھ ساتھ متوفی اور اپنے مکانوں سے دوسری جگہوں پر ہجرت کرنے والے افراد کا ووٹر لسٹوں سے نام نکالا جائے گا ۔ یہ کام وبوتھ لیول افسران کے ذریعے گھر گھر کر جاکر کیا جائے گا. خط میں کہا گیا ہے کہ ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام میں تعاون کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔
صدرمشاورت نے لکھا ہے کہ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہ بھی اہم معلوم ہوتا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ووٹر بیداری مہم چلائی جائے تاکہ انتخابات کے دن اس بات کی گنجائش نہ رہے کہ رائے دہندگان کے نام ووٹر لسٹوں سے غائب نہ ملیں۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ 17 اکتوبر 2023 کو ریاستی الیکشن کمیشن جو ابتدائی ووٹر لسٹ شائع کرے اس پر نگاہ رکھی جائے اور اگر کسی ووٹر کانام اس لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے یا کسی حقیقی ووٹر کانام اس لسٹ سے حذف کردیا گیا تو فوری طر پر ریاستی الیکشن کمیشن کو اس جانب توجہ دلائی جائے تاکہ 5 جنوری 2024 کو ریاستی الیکشن کمیشن جو فائنل ووٹر لسٹ شائع کرے اس میں 17 اکتوبر 2023 کے بعد شامل کئے گئے نام موجود ہوں۔

Tags: رائے دہندگانفہرستمسلم مجلس مشاورت
ShareTweetSend
Previous Post

صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سےجلسہ شہدائے اسلام کاانعقاد

Next Post

مولانا سہیل احمد ندوی کے انتقال پرامارت شرعیہ  میں تعزیتی نشست

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مولانا سہیل احمد ندوی کے انتقال پرامارت شرعیہ  میں تعزیتی نشست

مولانا سہیل احمد ندوی کے انتقال پرامارت شرعیہ  میں تعزیتی نشست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In