لکھنؤ(پریس نوٹ) صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے ہو نے والے 11 روزہ شہدائے اسلام بمقام جامعہ نورالانوار رادھاگرام ٹھاکر گنج لکھنؤ میں آج چھٹے جلسہ کو حضرت مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاھری ندوی استاذدارالعلوم ندوۃالعلماء نے ماہ محرم الحرام کی فضیلت بیان کی صحابہ کرام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہم کواللہ پاک نے دین اسلام کی عظیم دولت عطاء فرمائی اور فرمایا ان جلسوں میں شرکت کر خوب اہتمام کیا کرو خواہ محرم کے مہینہ میں ہوں یا دوسرے مواقع ہوں ان مجالس کے ذریعہ سے دین کا علم ہوتا ہے اللہ پاک کی طرف سے رحمتوں کا نزول ہوتاہے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے فرمایا یہ وہ مجلسیں ہیں جنکے ذریعہ سے آنے والی نئی نسل کو دین پہونچتا ہے علماء و مدارس کی قربت حاصل ہوتی ہے۔مفتی صاحب کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا صدر جلسہ مولانا محمد منیر صاحب قاسمی صدرجمعیت العلماء کملا پوری نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا زید عبد الرحیم فاروقی صاحب جنرل سکریٹری صحابہ ایکشن کمیٹی قاری محمد عمیر رحمانی ،قاری محمد رفیان صاحب محمد عالم بھائی (منم) شانو بھائی ایوب بھائی شاہ عالم بھائی شاباز بھائی فیض بھائی بطور خاص موجود رہے۔