اتوار, مئی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

2021 میں تقریباً ایک لاکھ 64 ہزار ہندوستانیوں نے کی خودکشی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 10, 2022
in آئینہ شہر
0
2021 میں تقریباً ایک لاکھ 64 ہزار ہندوستانیوں نے کی خودکشی
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی تازہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ دنیا نے ایک سال میں سب سے زیادہ خودکشی کے معاملے دیکھے

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو): خودکشی کے معاملے دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جو فکر انگیز ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 2021 میں دنیا نے اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ خودکشی کے معاملے دیکھے۔قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق این سی آر بی رپورٹ میں عالمی سطح پر خودکشی سے جان لینے والوں کی تعداد تقریباً 8 لاکھ درج کی گئی ہے، اور اس میں سے 20 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ این سی آر بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں تقریباً 1 لاکھ 64 ہزار ہندوستانیوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا تھا۔ آفیشیل ڈاٹا کے مطابق 2021 میں خودکشی کا اوسط ہر گھنٹہ 18 اور ایک دن میں 450 درج کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے بعد خودکشی کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یقینی طور پر ذہنی دباؤ خودکشی کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں تقریباً ایک لاکھ 53 ہزار افراد نے خودکشی کی تھی۔ این سی آر بی کی رپورٹ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 2019 میں 1.39 لاکھ، 2018 میں 1.34 لاکھ، 2017 میں 1.29 لاکھ لوگوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا تھا۔ حالانکہ ان اعداد و شمار میں 2020 اور 2021 میں سب سے زیادہ اُچھال درج کیا گیا تھا۔
این سی آر بی کے تجزیہ کے بعد خودکشی کے کئی اسباب سامنے نکل کر آئے ہیں۔ ہر خودکشی کے پیچھے ایک ذاتی بحران ہوتا ہے جس کی وجہ سے کوئی شخص قبل از وقت اپنی جان لے لیتا ہے۔ خودکشی کے کئی اسباب ہیں جس میں پیشہ ور/کیریر، علیحدگی کا جذبہ، غلط سلوک، تشدد، خاندانی مسائل، ذہنی امراض، شراب نوشی، مالی خسارہ وغیرہ مسائل کے سبب شخص خود کی ہی جان لینے کے لیے آمادہ ہو جاتا ہے۔

بہرحال، ہندوستان میں خودکشی کے واقعات کا اگر ریاستی سطح پر جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پہلے مقام پر مہاراشٹر ہے۔ مہاراشٹر میں 22 ہزار 207 افراد نے 2021 میں خودکشی کی تھی۔ اس کے بعد تمل ناڈو کا نمبر آتا ہے جہاں 18 ہزار 925 خودکشی کے واقعات 2021 میں درج کیے گئے تھے۔ مدھیہ پردیش کا مقام تیسرا رہا جہاں 14 ہزار 965 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔

Tags: تازہ رپورٹخودکشینیشنل کرائم ریکارڈ بیورو
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیرکے میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برف باری

Next Post

میرے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا: بنگلہ دیشی صحافی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
میرے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا: بنگلہ دیشی صحافی

میرے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا: بنگلہ دیشی صحافی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In