لکھنؤ(یواین آئی) پریاگ راج میں معروف امیش پال قتل واردات کی سازش میں شامل عتیق احمد گینگ کے سرگرم رکن اور ایک لاکھ روپئے کے انعامی بدمعاش عبد الصدام عرف صدام کو اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے بدھ اور جمعرات کی رات نئی دہلی میں مالویہ نگر علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر صدام کو ایس ٹی ایف نے رات دو بجے مالویہ نگر علاقہ واقع ڈی ڈی اے فلیٹس سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنی معشوقہ سے ملنے آیا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صدام پریاگ راج کے پرامفتی علاقے کے گرام ہٹوا کا رہنے والا ہے اور بریلی کےبارادری علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ وہ گذشتہ سال معروف راجو پال قتل واردات میں مطلوب تھا اور بریلی پولیس کو اس کی دفعات 147/384/506/201/120بی/195اے/34 کے تحت تلاش تھی۔اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کو اس کے دہلی میں روپوش ہونے کی جانکاری ملی تھی۔ اسے مالوئیے نگر کے سیلیکٹ سٹی واک مال کے سامنے آج رات دو بجے ڈی ڈی اے فلٹس سے گرفتار کیا گیا۔ایس ٹی ایف کو عبد الصمد عرف صدام کے نئی دہلی میں چھپ کر رہنے کی اطلاع ملی ہوئی۔ جس پر بریلی ایس ٹی ایف کے سب انسپٹر راشد علی، ہیڈکانسٹیبل رام جی لال، سندیپ کمار، انسپکٹر سنجے یادو، کمانڈو رام کشن ورما نے مخبر کے ذریعہ بتائے گئے مقام سے صدام کو گرفتا رکرلیا۔