جمعہ, فروری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

12 نومبر سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے کی کوشش تاخیر کا شکار

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2023
in خاص خبریں
0
12 نومبر سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے  کی کوشش تاخیر کا شکار
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتر کاشی: اتراکھنڈ کی سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے کی کوشش ڈریلنگ مشین خراب ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اب امدادی کارکنان مشین کے خراب حصے کو ہٹانے کے بعد ہاتھوں سے کھدائی کریں گے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے یہ مزدور قریب دو ہفتوں سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ 4.5 کلومیٹر طویل سلکیارا سرنگ کا ایک حصہ 12 نومبر کو منہدم ہوگیا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پھنسے ہوئے افراد سے رابطہ قائم ہوا، اور تب سے وہ آکسیجن، خوراک اور پانی حاصل کر رہے ہیں۔ریسکیو ٹیم میں شامل افراد کے مطابق کہ ’مشین ٹوٹ گئی ہے۔ اس کی مرمت نہیں ہوسکتی’۔
حالانکہ یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ 41 مزدوروں کو جلد نکال لیا جائے گا اور وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ یہ غیر واضح ہے کہ آیا وہاں کوئی متبادل ڈرلنگ مشین موجود ہے یا پھر نئی ڈرلنگ مشین لانے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سندھ دھامی نے کہا ہے کہ خراب ڈرلنگ مشین کو اتوار کو نکالا جائے گا اور پھر ہاتھوں سے کام شروع ہوجائے گا۔ حالانکہ وہ دعویٰ ضرور کررہے ہیں کہ ’مزدوروں کے حوصلے بلند ہیں‘ لیکن یہ ہر کوئی از خود سمجھ سکتا ہے کہ 12 مئی سے پھنسے ان مزدوروں کی نفسیاتی و جسمانی صورتحال کیا ہوگی؟ خبروں کے مطابق ڈرلنگ مشین 60 میٹر (197 فٹ) دیوار میں سوراخ کر رہی تھی۔
حکام ملبے کے ذریعے مختلف چوڑائی کے متعدد پائپ بھیجنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ایک مائیکرو ٹنل بنایا جا سکے جس کے ذریعے کارکنوں کو باہر لایا جا سکے۔ منصوبہ یہ ہے کہ مزدوروں کو پائپوں کے ذریعے اسٹریچر پر باہر نکالا جائے۔ لیکن ملبے کے اندر پتھروں اور دھاتوں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن کافی چیلنجنگ بن گیا ہے۔
فی الحال ایمبولینسوں کو ٹنل کے باہر اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
ابتدائی دنوں میں مزدوروں کی نکالنے کی کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ ملبہ ہٹانے کے لیے وہاں استعمال ہونے والی مشینیں ملبہ نہیں ہٹا سکی تھیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اب تک سرنگ میں ملبے کو سامنے سے ڈرلنگ کر کے ہٹایا جا رہا تھا لیکن اب عمودی طور پر بھی ڈرلنگ کی مدد لی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑ کی چوٹی سے درختوں کو ہٹا کر وہاں ڈرلنگ مشین رکھی جا رہی ہے۔ سامنے سے ملبے میں سوراخ کرنے کی تین کوششیں اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق اگر یہ کوشش کامیاب ہوئی تو مزدوروں تک پہنچنے میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔
12 نومبر یعنی دیوالی کی صبح اچانک زیر تعمیر سرنگ میں اوپر سے ملبہ گرنا شروع ہو گیا اور کچھ ہی دیر میں ملبہ اتنا بڑھ گیا کہ سرنگ میں پھنسے مزدور باہر نہ آ سکے۔
اس سے پہلے اس مقصد کے لیے دہلی سے ایک مشین لائی گئی تھی۔ اندور سے ایک نئی مشین بھی لائی گئی تھی، جسے سرنگ کے اندر 200 میٹر تک لے جایا جا رہا ہے تا کہ رکے ہوئے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔ حکام اب دوسرے آپشنز تلاش کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags: آپریشنچیلنجنگڈریلنگ مشینریسکیو ٹیمسرنگکھدائی
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیلی بربریت کیخلاف امریکہ سمیت کئی مغربی ممالک میں احتجاجی مظاہرے

Next Post

39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی مغربی کنارے کیلئے”امید کی کرن”

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی مغربی کنارے کیلئے”امید کی کرن”

39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی مغربی کنارے کیلئے"امید کی کرن"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In