پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی مغربی کنارے کیلئے”امید کی کرن”

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 26, 2023
in اخبارجہاں, خاص خبریں, عالم اسلام, فلسطین- اسرائیل جنگ
0
39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی مغربی کنارے کیلئے”امید کی کرن”
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیل نے اپنی قید سے ایسے فلسطینیوں کو بھی رہا کیا ہے جن کا تعلق غزہ سے نہیں جہاں حماس کی حکومت ہے بلکہ وہ مغربی کنارے میں رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 39 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل نے رہا کیا تو پھر اس علاقے میں جشن کا سا سماں پیدا ہو گیا۔ ان کے گھروں کے باہر چند حماس کے جھنڈوں کے علاوہ فلسطینی جھنڈے بھی لہراتے نظر آئے۔ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے خاندان مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے پیاروں کی واپسی کا جشن منا رہے ہیں، جو یہاں کے رہائشی فلسطینیوں کے لیے ایک نئی بات ہے۔

اسرائیل کی طرف سے سکیورٹی کے نام پر اس علاقے کے شہریوں کی گرفتاریوں کو یہاں کی مقامی آبادی اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے پر قبضہ جمانے کے حربے قرار دیتے ہیں۔ ان قیدیوں پر قتل اور پُرتشدد حملوں سے لے کر اسرائیلیوں پر پتھر پھینکنے تک کے مقدمات درج ہیں۔ متعدد فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی کوششوں کو مجرمانہ رنگ دینے کی کوشش کرتا آ رہا ہے۔ مغربی کنارے کی ایک چوتھائی آبادی اسرائیل کی جیلوں میں رہ چکی ہے۔ اس اعتبار سے یہاں کے لوگ اسرائیلی جیلوں سے خوب واقفیت رکھتے ہیں۔

فلسطین کے قیدیوں سے متعلق کلب (پی پی سی) کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے سات اکتوبر سے لے کر اب تک تقریباً 900 بچوں سمیت 3000 سے زیادہ قید کیے ہیں۔ان کے مطابق ان قیدیوں کی اکثریت کو بغیر کسی فرد جرم کے انتظامی بنیادوں پر قید میں رکھا گیا۔ کلب کے مطابق ان قیدیوں کی اکثریت نہ تو کسی سیاسی یا عسکری گروپ کا حصہ ہے۔
سات اکتوبر کے بعد سے ان قیدیوں سے ان کے قریبی رشتہ داروں اور وکلا کو بھی ملنے تک نہیں دیا گیا۔ اس عرصے میں دوران قید چھ قیدیوں کی ہلاکت بھی ہوئی۔ کلب نے اسرائیل پر اپنے نظام انصاف کو انتقامی پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔یہاں اسرائیل کی فوجی عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان فوجی عدالتوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ’مغربی کنارے میں 99 فیصد شہریوں کو غلط سزائیں سنائی ہیں۔‘

اسرائیل کی طرف سے 39 فلسطینی خواتین اور کم عمر قیدیوں کی رہائی قیدیوں کے اس سمندر کا محض ایک قطرہ ہے۔ یہ رہائی البتہ یہ ضرور ظاہر کرتی ہے کہ کیسے کبھی کبھار فلسطینی اسرائیل کو اپنی مرضی کے اقدامات کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ فلسطین کے ایک سینیئر سیاستدان مصطفیٰ برغوتی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں فلسطینوں کی رہائی اہم حصہ تھا جبکہ یہی بات بتاتی ہے کہ کیوں یہ معاہدہ فلسطینیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔‘

ان کے مطابق ’اسرائیل کی طرف سے دعوؤں کے باوجود اس معاہدے کو اس طرف ایک اشارہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے کہ اب مکمل جنگ بندی بھی ممکن ہو سکے گی۔‘
خیال رہے کہ اسرائیل نے یہ کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد حماس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر برغوتی کے مطابق اسرائیل اس سے قبل بھی بہت کچھ کہہ چکا ہے۔ ان کے مطابق ’وہ کہتے تھے کہ وہ حماس کا خاتمہ کر دیں گے مگر اب وہ حماس کے ساتھ مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔‘

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا حماس کے خاتمے اور حماس کی قید میں یرغمالیوں کی رہائی کے اہداف میں کسی قسم کا کوئی تضاد نہیں ہے۔ تاہم اسرائیل کی فوج میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ یہ معاہدہ حماس کو نئے سرے سے متحد ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔اس معاہدے سے مغربی کنارے میں حماس کے سیاسی قد و کاٹھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہاں بیتونیا چیک پوائنٹ پر جو لوگ رہا ہو کر آنے والے فلسطینیوں کے استقبال کے لیے کھڑے ہیں وہ اس کا سہرا حماس کو دیتے ہیں۔یہ رائے بھی پائی جاتی ہے کہ یہ سب فلسطینیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔ حنان برغوتی نے رہا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس سرزمین کے مالک ہیں۔ وہ دہشت گرد ہیں۔ انھوں نے ہماری زمین ہتھیائی ہوئی ہے۔ انھوں نے ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اس چیز نے ہمارے اندر مزاحمت کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ جب ہمارے بچے بڑے ہوں گے تو وہ بھی مزاحمت کریں گے۔ ’ابھی جو بچے پیدا نہیں بھی ہوئے ہیں وہ بھی حماس کا حصہ ہوں گے چاہے اسرائیل اسے پسند کرے یہ نہ کرے۔‘

Tags: اسرائیلاعتبارجدوجہدغزہفلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

12 نومبر سے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے کی کوشش تاخیر کا شکار

Next Post

سپریم کورٹ میں نصب ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سپریم کورٹ میں نصب ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

سپریم کورٹ میں نصب ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In