بی جے پی امیدوار نے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو خط لکھا تھا ، جس کے بعدلیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے احکامات جاری کردیئے
رامپور(ایجنسیاں): الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ایس پی لیڈر محمد اعظم خان کا ووٹ ووٹر لسٹ سے کاٹ دیا جائے، اس لئے رامپور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اب اعظم خان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، خبروں کے مطابق بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو خط لکھا تھا کہ اعظم کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹا جائے، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے، انہوں نے آر پی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم خان کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے اعظم خان کو ہوئی سزا کا بھی حوالہ دیا تھا۔