اجمیر(یو این آئی)عام آدمی پارٹی کے قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی -کانگریس کو ٹکر دینا ہمارا مقصد نہیں ہے راجستھان کی عوام نے دونوں کو کافی موقع دیا انہوں نے ملک ریاست کی جو حالت کی ہے اس سے عوام پریشان ہے اور ہم راجستھان میں متبادل دینے آئے ہیں ڈاکٹر پاٹھک آج اجمیر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بنانا ہے تو سبھی کو ساتھ لینا ہوگا۔ ہماری توجہ تنظیم پر زوردینا ہے اور اگلے تین ماہ میں راجستھان میں گاؤں گاؤں تنظیم کھڑا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مہایگ میں سب کو آہوتی دینی ہوگی۔دہلی -پنجاب ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرنا آتا ہے سب مل کر کریں گے عوام بھی تیا ر ہے۔عوام نے دونوں تنظیموں کو کافی موقع دیااب وہ کیجریوال کو موقع دے گی۔
ڈاکٹر پاٹھک نے اطلاع دی کہ ”اے اے پی“ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 13مارچ کو جے پور آ رہے ہیں اور وہ یہاں ترنگا یاترا میں حصہ لیں گے اور کارکنوں میں اسمبلی انتخاب کے لئے جوش بھریں گے۔ اور عوام سے جڑے مسئلوں پر عوام کے درمیان اپنی رائے رکھیں گے۔
راجستھان حکومت کے بجٹ میں بجلی اور دیگر مسئلوں پر راحت کے سوال پر ڈاکٹر پاٹھک نے کہا کہ کیجریوال کی کاپی کرنا اچھی بات ہے۔ ہماری تنظیم عوام کو زیادہ سے زیادہ راحت کے حق میں ہے اور یہ ملک کے لئے اہم بھی ہے۔
راجستھان اسمبلی انتخاب 2023میں کسی بڑے چہرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چہرا عام آدمی پارٹی کے درمیان سے ہی نکلے گا۔ تنظیم انتخاب کی تیاری 2سے 3ماہ میں پوری کر لے گا۔ اس کے بعد کانگریس بی جے پی کی نیند حرام ہو جائے گی۔
پریس کانفرنس میں راجستھان انتخابی انچارج اور دہلی میں دوارکا کےایم ایل اے ونے مشرا بھی موجود تھے لیکن وہ خاموش رہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر پاٹھک اور مشرا آج راجستھان شری رام دھرم شالہ میں ’ورکر ڈائیلاگ ٹور‘ کے تحت اجمیر کے کارکنوں سے بات چیت کرنے آئے ہیں۔ سرکٹ ہاؤس میں بھی بھیلواڑہ سے آئے کارکنوں نے دونوں لیڈروں سے ملاقات کی۔