نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 اور 2019 کے بعد مسلسل تیسری بار دہلی کی تمام سات سیٹوں پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔شمال مغربی دہلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار یوگیندر چندولیا نے 866483 ووٹ حاصل کیے اور کانگریس کے ادت راج کو 290849 ووٹوں سے شکست دی۔ جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار رامویر سنگھ بیدھوڑی نے اپنے حریف عام آدمی پارٹی کے ساہی رام کو 124333 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ بی جے پی امیدوار کو 692832 ووٹ ملے جبکہ اے اے پی کو 568499 ووٹ ملے۔
مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار کملجیت سہراوت نے اپنے قریبی حریف عام آدمی پارٹی کے مہابل مشرا کو 199013 ووٹوں سے شکست دی۔ مسز سہراوت کو 842658 ووٹ ملے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے منوج تیواری نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے کنہیا کمار کو 138778 ووٹوں سے شکست دی ہے۔جہاں چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے پروین کھنڈیلوال نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے جے پی اگروال کو 89325 ووٹوں سے شکست دی، وہیں مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمار کو 93663 ووٹوں سے شکست دی۔ نئی دہلی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے بنسوری سوراج نے 453185 ووٹ حاصل کیے اور عام آدمی پارٹی کے سومناتھ بھارتی کو 78370 ووٹوں سے شکست دی۔