منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

راون اور کنس کی طرح بی جے پی کا ہوگا خاتمہ:اکھلیش

چودھری چرن سنگھ کی جینتی کے موقع پر چودھری چرن سنگھ پی جی کالج ہیورا میں منعقد پروگرام میں انہوں نے بی جے پی پر کی تنقید

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 23, 2024
in Featured
0
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹاوہ:23دسمبر(یواین آئی)سماج وادی پاٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ راون اور کنس جیسے تانا شاہوں کی طرح بی جے پی کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔چودھری چرن سنگھ کی جینتی کے موقع پر چودھری چرن سنگھ پی جی کالج ہیورا میں منعقد پروگرام میں یادو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ تانا شاہ حکومتیں زیادہ دن تک نہیں ٹکتی ہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔کسی بھی دن تبدیلی ممکن ہے۔ انہوں نے رامائن اور مہابھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ راون اور کنس جیسے تانا شاہوں کا خاتمہ ہوا اور موجودہ حکومت کا بھی یہی حشر ہوگا۔

سنبھل میں مند ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا’یہ ایسے ہی کھودتے رہیں گے اور ایک دن کھودتے کھودتے اپنی حکومت کھود دیں گے۔انہوں نے کہا’بابا صاحب قابل احترام ہیں۔ بی جے پی کے سبھی لیڈروں کو معافی مانگنی چاہئے۔ ریاست میں سارے غلط کام ، زمین پر قبضے بی جے پی کے لوگ کررہے ہیں۔سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے طنز کسا’یہ سب سیاست سے متاثر بیان ہے۔اگر وہ(موہن بھاگوت) وزیر اعلی کو ایک بھی فون کر دے تو کوئی سروے اور سارے تنازعات بند ہوجائیں گے۔ یہ بیان سیاسی فائدہ لینے کے لئے دئیے جارہے ہیں۔یادو نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ان کی حکومت ہمیشہ چلتی رہے گی۔ لیکن عوام سب سمجھ رہے ہیں۔ لوک سبھا میں عوام نے اپنا حساب دکھا دیا۔ اور اسمبلی الیکشن میں نتائج ایسے آئیں گے کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست میں اپوزیشن کے سامنے بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے پاس وسائل اور حمایت ہے۔پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے احترام میں جب سبھی پارٹیاں متحد ہوئیں تب اقتدار نے ایسا رویہ کیا جوپارلیمنٹ کی تاریخ میں شامناک ہے۔ فرخ آباد کے سرٹیفکیٹ والے ایم پی نے ایسی مہم چلائی جو بڑے بڑے ایکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔ حکومت نے واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میڈیا نے بھی ان کی بات کو سچ دکھانے کی کوشش کی۔یادو نے کہا، ”چودھری صاحب کسانوں کے سب سے بڑے لیڈر تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کسانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کام کیا۔ نیتا جی (ملائم) نے چودھری صاحب کے ساتھ کام کیا اور ان کے نظریے کو آگے بڑھایا۔ یہ وہی نیتا جی تھے جنہوں نے دیہی علاقوں کے بچوں کو تعلیم اور ترقی کا خواب دکھایا اور اسے سچ کر دکھایا۔

سوشلسٹ نظریہ کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ نیتا جی نے اس مٹی پر خون پسینہ بہا کر سماج وادی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ ہمیں ان کی میراث کو آگے بڑھانا ہے۔سماج وادی پارٹی کے نظریہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی واحد پارٹی ہے جس کے نام میں سوشلزم ہے۔ یہ نظریہ نیتا جی کی محنت اور جدوجہد سے مضبوط ہوا ہے۔ ہمیں اسے عوام تک لے جانا ہے۔گزشتہ انتخابات میں اتر پردیش کے عوام نے سماج وادی پارٹی اور انڈیا اتحاد کو سب سے زیادہ حمایت دی تھی۔ اس پر ہم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے مفادات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ ان کے نظریے اور جدوجہد کی علامت ہے۔ نیتا جی نے مشکل حالات میں بھی کسانوں، غریبوں اور محروموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

Tags: اکھلیش یادوتانا شاہچودھری چرن سنگھریاستسنبھلسوشلسٹ نظریہسیاستلوک سبھا
ShareTweetSend
Previous Post

مودی نے کویت میں لیبر کیمپ کا دورہ کیا

Next Post

شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس-نفٹی میں اضافہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس-نفٹی میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In