چنڈی گڑھ، 31 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر پون کمار بنسل نے اتوار کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ’ہر ہر مودی، گھر گھر مودی‘ مہم ضابطہ اخلاق کی سریع خلاف ورزی ہے۔مسٹر بنسل نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن تک مسلسل شکایات پہنچ رہی ہیں، لیکن خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کی ان ’غیر جمہوری‘ سرگرمیوں پر سختی سے پابندی لگائی جائے، تاکہ یہ انتخابات منصفانہ طریقے سے منعقد ہوں اور ملک کی جمہوریت پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔بی جے پی نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت گھروں کے باہر جھنڈے لگائے جا رہے ہیں۔