دیوبند: (دانیال خان)دیوبند کے نزدیکی گاؤں سانپلہ بکال میں 12سالہ نابالغ بچے کی لاش برہنہ حالت میں سرسو ں کے کھیت میں پڑی ملنے سے سنسنی پھیل گئی،معصوم بچہ شام کو مدرسہ سے گھر کے لئے نکلا تھا لیکن گھر نہیں پہنچ سکا۔مزکورہ معاملہ میں پولیس نے طالبعلم کے ایک دوست کو حراست میں لے لیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ معصوم بچے کو بدفعلی کے بعدگلا ریت کر قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں سانپلہ بکال کے رہنے والے محمد نفیس کا بارہ سالہ بیٹا ذکوان گاؤں کے ہی ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے،شام ساڑھے سات بجے کے قریب جب وہ مدرسہ میں گیا تو وہاں سے واپس نہیں لوٹا،جس پر اس کے اہل خانہ نے مدرسہ میں رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مدرسہ سے چھٹی کے بعددیگر بچوں کے ساتھ ذکوان گھر چلا گیا تھا،بعد ازاں ذکوان کے اہل خانہ نے جب دیگر افراد سے رابطہ کر اس کی معلومات حاصل کی تو انہیں گاؤں کے ہی کچھ لوگوں نے بتایا کہ ذکوان کو گاؤں کے ہی کچھ بچوں کے ساتھ میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ذکوان کے ساتھ کھیلنے والے بچوں سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ذکوان ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک کہیں غائب ہو گیا تھا،جس پر ذکوان کے اہل خانہ نے گاؤں والوں کی مدد سے اس کو پوری رات تلاش کیا لیکن ذکوان کا کوئی سراغ حاصل نہیں ہو سکا،منگل کی صبح بچے کی لاش ایک کھیت میں برہنہ حالت میں پڑی ہوئی ملی تو گاؤں میں افرا تفری کا ماحول بن گیا اور واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی،خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا،معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر ویپن تاڈا اور ایس پی دیہات سورج رائے بھی موقع پر پہنچ گئے اور ماتحت افسران کو ڈاگ اسکوائڈ اور فارنسک ٹیم کی مدد سے واقعہ کا جلد خلاصہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور ذکوان کے ساتھ پڑھنے والے ان چار پانچ بچوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی جنہیں ذکوان کے ساتھ آخری مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ذکوان کے ساتھی 15سالہ طالبعلم نے ہی بدفعلی کے بعد معاملہ کھل جانے کے سبب اپنی اور اہل خانہ کی بدنامی ہونے کے خوف سے کسی تیز دھاردار ہتھیار سے گلا کاٹکرذکوان کوقتل کیا ہے،ایس ایس پی ڈاکٹر ویپن تاڈا نے بتایا کہ متوفی طالبعلم ذکوان مدرسہ سے گھر لوٹتے وقت غائب ہو گیا تھا،گھر سے پانچ سو میٹر اور مدرسہ سے دو سو میٹر کے فاصلہ پر ایک کھیت سے طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہذکوان کے ساتھ پڑھنے والے چار،پانچ طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ،بہت جلد پورے معاملہ کا خلاصہ کر دیا جائیگا۔