پلوامہ حملے کے لیے مرکز کو مورد الزام ٹھہرانے اور مودی پر براہ راست کئی سنگین الزامات لگا نے والے سابق گونر کی بڑھ سکتی ہے مشکل
نئی دہلی:سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں مبینہ انشورنس گھوٹالہ معاملے میں کچھ سوالات کے جوابات طلب کیے گئے ہیں۔ ملک نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ سی بی آئی نے انہیں اکبر روڈ پر واقع اپنے گیسٹ ہاؤس میں ‘کچھ وضاحتوں’ کے لیے بلایا ہے۔
ملک نے کہا، "اسے کچھ چیزیں جاننی ہیں، جن کے لیے مجھے بلایا گیا ہے۔ میں راجستھان جا رہا ہوں تو میں نے ان سے کہا ہے کہ میں 27-29 اپریل کے درمیان دستیاب رہوں گا۔
ذہنن نشیں رہے کہ کچھ دن پہلے ستیہ پال ملک نے نیوز ویب سائٹ ‘دی وائر’ کے سینئر صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیا تھا۔ اس انٹرویو میں ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے کے لیے نہ صرف مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایاتھا بلکہ بدعنوانی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست کئی سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔
بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جموں کشمیر اور گوا کے گورنر رہتے ہوئے انہوں نے کئی بار وزیر اعظم کے ساتھ بدعنوانی کا معاملہ اٹھایا، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے قریبی لوگ انہیں جموں و کشمیر میں دلالی کی نوکری لے کر آئے، جس میں انہیں 300 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔ اس نے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ میں محفوظ طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ وزیر اعظم کو بدعنوانی سے زیادہ نفرت نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں ستیہ پال ملک کے دور میں اسمبلی تحلیل کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست کا پورا انتظام ان کے ہاتھ میں آ گیا تھا۔ دریں اثنا، 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا تھا۔نومبر 2019 سے اگست 2020 تک، وہ گوا کے گورنر رہے اور اگست 2020 سے اکتوبر 2022 تک، وہ میگھالیہ کے گورنر رہے۔