بدھ, مئی 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بلاول بھٹو کے دورہ سے پاک -ہندتعلقات میں بہتری کا امکان

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 21, 2023
in اخبارجہاں
0
بلاول بھٹو کے دورہ سے پاک -ہندتعلقات میں بہتری کا امکان
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری گزشتہ بارہ برس میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہوں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ وہ گوا میں اگلے ماہ کے اوائل میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری گوا میں 4 اور 5 مئی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی ہونے والی میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کی دعوت پر اس میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہندوستان اس وقت ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا سربراہ ہے۔ اس تنظیم میں روس، چین، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔اسٹریٹیجک اور سفارتی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد مل سکتی ہے۔سفارتی امور کے ماہر اور پاکستان میں ہندوستان ٹائمز کے رپورٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے صحافی رضاالحسن لشکرکا کہنا ہے کہ "سب سے اہم بات یہ ہے کہ تقریباً دس سال بعد پاکستان کا کوئی رہنما ہندوستان آرہا ہے۔ یہ بات ہی اپنے آپ میں اہم ہے۔ ان کی ہندوستان میں موجودگی بھی اپنے آپ میں ایک بڑ اموقع ہے اور اس سے بات کرنے کا ایک دروازہ کھل سکتا ہے۔”لشکر نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے تاہم کہا کہ "یہ دیکھنا ہوگا کہ جب بلاول بھٹو ہندوستان آتے ہیں تو کیا وہ کوئی نیا نظریہ لے کر آتے ہیں، جس سے کیا کچھ دروازے کھل سکیں۔”انہوں نے مزید کہا، "اگر ہم ماضی میں دیکھیں تو پائیں گے کہ بلاول بھٹو کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ہندوستان۔ پاکستان رشتوں کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا ہے۔ ہندوستانی وزرات خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی کا تاہم کہنا تھا کہ دو طرفہ بات چیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا فی الحال قبل از وقت اور جلد بازی ہو گی۔ہندوستان اورپاکستان کے تعلقات ایک عرصے سے کشیدہ ہیں۔ سن 2019 میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 ہندوستانی جوانوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے بالاکوٹ میں مبینہ طورپر واقع عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر حملہ کیا تھا۔اگست 2019 میں جب مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دینے والے دفعہ 370کو منسوخ کردیا تو پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھااور ہندوستان کے ساتھ تجارت بند کردیا تھا۔دسمبر2022 میں نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس کی ہندوستان نے سخت مخالفت کی تھی۔پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ میٹنگ میں ہماری شرکت ایس سی اور کے چارٹر اور اس کے طریقہ کار کے تئیں پاکستان کی مسلسل عہد بندی اور اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی ترجیحات میں علاقے کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ دوسری طرف اریندم باغچی نے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ہندوستان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایس سی او کے تمام رکن ملکوں کو میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اریندم باغچی کا کہنا تھا، "ایس سی او پریزیڈنسی کے تحت ہم نے تمام ایس سی او رکن ملکوں کو مدعو کیا تھا۔ 4 اور 5 مئی کو گوا میں میٹنگ ہے۔ اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہے گی لیکن کسی ایک ملک کی شرکت پر توجہ مرکوز کرنامناسب نہیں ہوگا۔
"سفارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گوکہ بلاول بھٹو کا یہ دورہ کوئی باہمی دورہ نہیں ہے لیکن ہندوستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور اسے اپنا بڑے پن کا مظاہر ہ کرنا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کشیدگی کے باوجود فروری 2021 میں لائن آف کنٹرول پر دونو ں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ وہاں امن قائم ہے اور یہ بات چیت کے ذریعہ ہی ہوا۔ لہذا دونوں ملکوں کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے بات کرنی چاہئے۔

Tags: بلاول بھٹوپاک -ہندتعلقاتپاکستانی وزیر خارجہ
ShareTweetSend
Previous Post

اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ میں کے چندر شیکھر راؤ کو نئے چہروں کی تلاش

Next Post

ستیہ پال ملک کو سی بی آئی کا نوٹس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ستیہ پال ملک کو سی بی آئی کا نوٹس

ستیہ پال ملک کو سی بی آئی کا نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In