پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو میں نشریاتی ادب کا صدسالہ سفر نہایت زریں: ڈاکٹر محمد شکیل اختر

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 1, 2023
in آئینہ شہر
0
اردو میں نشریاتی ادب کا صدسالہ سفر نہایت زریں: ڈاکٹر محمد شکیل اختر
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام ’’نشریاتی ادب: ریڈیو سے پوڈکاسٹ تک‘‘ کے عنوان سے توسیعی خطبے کا انعقاد

نئی دہلی(پریس ریلیز) شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام معروف ریڈیو صحافی اور پروڈیوسر ریڈیو جامعہ، ایم سی آر سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر محمد شکیل اختر نے ’’نشریاتی ادب: ریڈیو سے پوڈکاسٹ تک‘‘ کے زیرِ عنوان توسیعی خطبہ ارشاد فرمایا۔ انھوں نے اپنے خطبے میں کہا کہ اردو میں نشریاتی ادب کے سو سال مکمل ہونے کو ہیں۔ برطانوی ہندوستان میں ریڈیو کا سارا نظم و نسق انھیں کے رہنما خطوط پر چلتا رہا۔ جب آزادی کا سورج طلوع ہوا تو ہندوستان کے حصے میں دہلی، ممبئی، کلکتہ، مدراس، لکھنؤ اور ترچناپلی کے ریڈیو اسٹیشن آئے، لیکن آج ہم نشریات میں ترقی کرتے ہوئے اس منزل پر آپہنچے ہیں کہ اب ہمارے پاس 470 ریڈیو اسٹیشن ہیں، جہاں سے روزانہ 23 زبانوں اور 180 بولیوں میں نشریات کا اہتمام ہوتا ہے۔ دوسری جانب ہماری بیرونی نشریات سے 15 ہندوستانی زبانوں اور 12 غیر ملکی زبانوں میں پروگرام پڑوسی اور دیگر ممالک کے لیے نشر کیے جاتے ہیں۔ ان میں سب سے بڑی سروس اردو سروس ہے۔ انھوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نشریاتی ادب کے معماروں میں اردو کے بڑے بڑے ادیبوں کا کردار رہا ہے، جن میں رشید احمد صدیقی، آل احمد سرور، فراق گورکھپوری، مجنوں گورکھپوری، ابوسعید قریشی، سعادت حسن منٹو، کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی اور خواجہ حسن نظامی کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ بعد کی نسل میں اردو مجلس کی نشریات میں رفعت سروش، محمود ہاشمی، معین اعجاز اور قیوم نظر جیسے لوگوں نے اردو پروگراموں کو ایک نئی بلندی عطا کی۔ صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ توسیعی خطبے کے لیے ایسے مقرر کو مدعو کیا جائے جو اپنے میدان کے ماہر ہوں، کیوں کہ کتاب پڑھ کر علم حاصل کرنا اور عملی زندگی میں اس کا تجربہ کرنا دونوںمیں فرق ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر محمد شکیل اختر کا خطبہ تجربے پر مبنی تھا۔ انھوں نے جن نکات کی طرف اشارہ کیا ہے وہ کسی کتاب میں ملنا مشکل ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ نے گلدستے سے مہمان مقرر کا استقبال کیا۔ شعبۂ اردو کے ہال- 2 میں منعقدہ توسیعی خطبے کے کنوینر ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ آج کا موضوع اور مقرر دونوں ہی بہت اہم ہیں۔ ڈاکٹر محمد شکیل اختر کا شمار ہندوستانی کے ممتاز ریڈیو صحافیوں میںہوتاہے۔ اس حوالے سے ان کی متعدد گراں قدر تحقیقی و تنقیدی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ اظہارِ تشکر کے فرائض شعبے کی استاد ڈاکٹر غزالہ فاطمہ نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے کہ شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام اہم موضوعات پر معروف علمی و ادبی شخصیات کے توسیعی خطبات کی زریں روایت رہی ہے۔ پروگرام کا آغاز شعبے کے طالب علم عبدالرحمٰن کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر شعبے کے اساتذہ پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راحین شمع اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرز اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

Tags: ریڈیو سے پوڈکاسٹ تکصدسالہ سفرنشریاتی ادب
ShareTweetSend
Previous Post

معہد ملت میں ختم بخاری شریف کی تقریب

Next Post

ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹراسمبلی میں فرقہ پرستی کیخلاف اٹھائی آواز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سڑک پر نکلنے والے سبھی مذاہب کے جلوس پر قدغن لگے: ابو عاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹراسمبلی میں فرقہ پرستی کیخلاف اٹھائی آواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In