ممبئی ،16،ستمبر(یواین آئی) آل انڈیا خلافت کمیٹی کے جلوس میں امسال دلت رہنماء چندرشیکھر آزاد کی شرکت کریں گے جوکہ منگل کوگنیش وسرجن کی وجہ سے 18،ستمبر کو منتقل کیاگیاہے۔اسں موقع پرحضرت علامہ مولانا
سید ولی اشرف اشرفی الجیلانی مہمان خصوصی ہوں گے ۔آل انڈیا خلافت کمیٹی کے چیئرمین اور سنئیر صحافی سرفراز آرزو نے اس کااعلان کیاہے۔انہعں نے برادران ملت سے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ کی شرکت کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ خلافت ہاؤس میں بروز بدھ،18 ستمبر 2024 دوپہر 2.00 بجے ایک جلسہ منعقد کیاجائے گا،ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)، نگینہ (یو پی)،قومی صدر آزاد سماج پارٹی شری چندر شیکھر آزادمہمان خصوصی ہوں گے اور سجادہ نشین آستانے عالیہ حضور اشرف اولیاء پورے کامگار شریف فیض آباد (یو پی) جلوس کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ آج عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا جلوس دوروزکے لیے ملتوی کیاگیا،کیونکہ منگل کو گنیش اتسو کا آخری دن ہے اور وسرجن ہے۔جس کے پیش نظریہ فیصلہ لیاگیا۔
ممبئی اور نواحی اضلاع میں حکومت نے بدھ کو عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔
شہر میں آج صبح سے جشن کاماحول رہا اور مسلم اکثریتی علاقوں میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات منعقد کی گئیں۔جبکہ محلوں اور کے ساتھ ساتھ مسلم رہائشی سوسائٹیوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا۔گنیش اتسو کی وجہ سے عام راستوں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔جنوبی اور جنوب وسطیٰ ممبئی میں واقع مسلم اکثریتی علاقوں میں کافی چہل پہل رہی اور جگہ جگہ سبز ہلالی پرچم اور سجاوٹ کے سامان ،اسٹیگر اور رنگ برنگی ٹوپیاں بھی فروخت کی جارہی تھی منگل کو گنیش وسرجن ہے اور ممبئی اور تھانے،بھونڈی وغیرہ میں بدھ کو جلوس نکالا جائے گا۔