نئی دِہلی :سابق مرکزی کابینی وزیر اور سینئر بھاجپا نیتا جناب مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ’’ حکومت سے حکمران اور بہترین حکمرانی سے شخصیت بنتی ہے ‘‘، اِس بات کو مودی جی نے ثابت کیا ہے۔روٹری سنستھا کے روٹری دہلی مقیم فائونڈیشن کے ذریعہ نئی دلی کے وزیر پور میں قائم کوشل کیندر کے اِفتتاح کے موقعہ پر جناب نقوی نے کہا کہ تبدیلی ’’ بائی چوائس ‘‘ نہیں بلکہ عزمِ محکم ، اَنتھک محنت اور جدّ و جہد سے آتی ہے۔
نقوی نے کہا کہ ’’ غریب دیس کی قطار ‘‘ سے ’’ مضبوط اِقتصادی طاقت ‘‘ کی پہچان نے بھارت کی شان بڑھائی ہے۔ ’’ مفلوج پالیسی کی وراثت ‘‘ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم کے نتائج ‘‘ سے ختم کیا ہے۔ نقوی نے کہا کہ آج بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے، بھارت دنیا بھر کے لئے بہترین اِنویسٹمینٹ ہَب بن گیا ہے، آج ملک ایک بڑامینیو فیکچرنگ مرکز بن کر اُبھرا ہے۔ نقوی نے کہا کہ ۲۰۲۲ء میں بھارت نے ۷۷۰ اَرب ڈالر کی ریکارڈ بر آمدگی کی، اِیز آف ڈوئنگ بزنیس میں ۲۰۱۴ء میں ۱۴۲؍ ویں مقام سے بھارت اَب ۶۳؍ ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔نقوی نے کہا کہ بھارت کی معیشت ۲۰۱۴ء سے پہلے ’’ فریجائیل فائیو ‘‘ میں تھی، آج وہ ’’ ٹاپ فائیو ‘‘ میں ہے۔ بھارت کی معیشت ساڑھے تین ٹریلئین ڈالر کو پار کر گئی ہے۔ آج بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون مینیو فیکچرر ہے۔ ٹیکس کلیکشن کے معاملے میں نیا ریکارڈ بنا ہے۔ اشیاء اورسروس ٹیکس جی۔ایس۔ٹی۔ کلیکشن اَپریل، ۲۰۲۳ء میں ۸۷ء۱ لاکھ کروڑ روپئے رہا جو اَب تک کا ریکارڈ ہے۔
نقوی نے کہا کہ گذشتہ نو (۹) برسوں میں مودی حکومت کے ذریعہ نہ صرف محروم افراد کو معیشت کی اَصل دھارا سے جوڑا گیا ہے۔ بلکہ اُس کوسب پر واضح اور مشترکہ طور پر با اِختیار بھی بنایا ہے۔ دنیا بھر کی پریشانیوں ۔ مسائل کے درمیان بھی بھارت کے معاشی اِستحکام اور ترقی نے بھارت پر ساری دُنیا کے تیقُّن کو پُختہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارت میں سب سے زیادہ نوجوانوں کی آبادی ہے، کوشل وِکاس وقت کی ضرورت ہے۔ نقوی نے کہا کہ روٹری اِسکل سینٹر فار اِیکسیلینس قابل نوجوانوں کے روزگار کوشل وِکاس میں اہم کردار نبھائے گا۔ یہ سینٹر کسٹمر کیئر اِیگزیکیوٹیو ، ویلڈنگ ٹیکنیشین ، سی۔این۔سی۔ مشین آپریٹر ، اِیکویٹی ڈیلراور دیگر مختلف اَقسام کے روزگار کے قابل کورس مہیا کرائے گا۔راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ شری نارائن داس گپتا، وزیر پور سے ایم۔ایل۔اے۔ شری راجیش گپتا، روٹری ڈسٹرکٹ کے ڈی۔جی۔ شری اَشوک کُن تور، روٹری دہلی مقیم فائونڈیشن کی صدر شریمتی ریما گرگ اور نائب صدر شری سی۔پی۔گپتا، پی۔ایچ۔ڈی۔سی۔سی۔آئی۔کی میڈیا اور اِنٹرٹینمنٹ کمیٹی کے چئیر مین شری مکیش گپتا اور دیگرمعززین اِس موقعہ پر شریک ہوئے۔