گلبرگہ: حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے 619ویں عرس شریف کا 7جون کو انصر ہوا۔ اس دوران درگاہ شریف میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ایک شاندار علمی مذاکرہ منعقد ہوا پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز ؒ یونیورسٹی گلبرگہ نے اس سمینار کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ممتاز نعت خوان جناب طیب یعقوبی نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ جناب محمد مشائیخ معتمد درگاہ شریف نے اظہار تشکر کیا۔ ممتاز شاعر و صحافی جناب حامد اکمل نے اس موقع پر ایک منقبت پیش کی۔