نئی دہلی، 31اگست(یو این آئی) ملازمین ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے ملک بھر میں 30ای ایس آئی اسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لئے کیموتھیریپی شروع کی ہے۔مرکزی ملازمین اور روزگار وزیر بھوپیندر یادو نے جمعرات کو یہاں ای ایس آئی سی ہیڈ کواٹر میں کارپوریشن کی 19ویں میٹنگ کے دوران ملک بھر کے 30ای ایس آئی سی اسپتالوں میں کیموتھیریپی کی خدمات شروع کی۔اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ یہ امرت کال میں ملازمین کے لئے ہمہ جہت فلاح کے نظریہ سے سچ کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ ان ہاؤس کیمو تھیریپی خدمات شروع ہونے سے بیمہ ملازمین ان کے منحصرین کو کینسر کا بہتر علاج آسانی سے مل سکے گا۔ مرکزی وزیر نے ای ایس آئی سی کے ڈیش بورڈ کے ساتھ ایک کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔ ڈیش بورڈ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں وسائل اور بستر، چلنے والے تعمیری پروجیکٹوں کی موجودگی کی نگرانی کو یقینی بنائے گا۔
مسٹر یادو نے کہا کہ کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ماہر پیشے ور داکٹروں کی فراہمی یقینی کرنے کے لئے ای ایس آئی سی طبی تعلیم کے شعبے میں اپنے کام کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کا جائزہ لینے کے بعد نئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تک آٹھ میدیکل کالج ، دو ڈینٹلل کالج ، دو نرسنگ کالج اور ایک پیرا میدیکل کالج قائم کئے جا چکے ہیں اور چلائے جا رہے ہیں۔
میٹنگ میں چلنے والی تعمیراتی اسکیموں کا جائزہ کے ساتھ ساتھ طبی دیکھ بھال خدمات، انتظامیہ، مالی معاملوں میں تبدیلی سے متعلق مختلف مسئلوں پر غو ر کیا گیااور فیصلہ کیا گیا۔
میٹنگ میں 15نئے ای ایس آئی سی ڈسپینسری قائم کرنے، ای ایس آئی سی اسپتال، بیل ٹولا، آسام ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال،کے کے نگر، چنئی، تمل ناڈواور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال، فرید آباد، ہریانہ میں بستروں کی تعداد میں اضافے کو منظوری دی گئی۔