بالود:چھتیس گڑھ کے ضلع بالودکے دلی راجہرامیں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی نے شام اُردو اور نعتیہ مشاعرے کا بہترین پروگرام جو کہ بی ایس پی ،منگل بھون سٹی جن کلب میں رکھا گیا تھا۔چھتیس گڑھ سے تشریف لائے شعراء ساکیت رنجن پرور، آلوک نارنگ، سریتا گوتم، یوسف ساغر، عبد الطیف خان اور اعجاز بشر نے اپنے کلاموں سے سامعین کو خوب خوب محظوظ کیا۔کوربا کے غزل گایک کملیش شرما نے اپنے مخصوص انداز سے غزل سننے والوں کو اپنی جادو بھری آواز سے اپنی غزل خوانی کا رنگ بکھیرا اور شام اُردوکو ایک یادگار شام بنا دیا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حکومت چھتیس گڑھ مہیلا بال وِکاس منتری انیلا بھیڑیانے بھی مبارک باد دی اورکہا کہ اُردو اکادمی اپنے تمام پروگرام صوبے کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی منشا کے مطابق ’سب کا ہاتھ ‘ لیکر کر رہی ہے۔جس کا مقصد ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔
چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے صدر ادریس گاندھی نے اپنی صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اُردو کے فروغ کے لئے پی ایس سی ۔یو پی ایس سی وغیرہ میں حصہ لینے والوں کو مفت کوچنگ کی سہولت دی جانی ہے۔اِس پروگرام کے انچارج و ممبر اُردو اکادمی شبیر خان نے دلی راجہرا میں اُردو مرکز کھلوانے کا مطالبہ کیا۔
اِس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر نذیر احمد قریشی نائب صدر چھتیس گڑھ اُردو اکادمی،ایم۔آر۔خان سکریٹری اُردو اکادمی، رضوان خان، امین میمن صدر چھتیس گڑھ الپ سنکھیک کانگریس کمیٹی، بریش ٹھاکر چھتیس گڑھ کانگریس کمیٹی، وِکاس چوپڑانگر پالیکا بالود، شیبو نایر سردار صدر نگر پالیکا دلی راجہرا، نعیم بھائی دلی راجہرا، پیوش سونی ممبر پردیش کانگریش کمیٹی،زاہد خان سکریٹری آل مسلم ویلفیئر فائونڈیشن، کسومکاسا مسلم سماج کے صدر وحید خان، سنجئے بھائی، سنتوش جین ، ندیم خان، شانتی لعل سنگھا، ڈاکٹر نسیم خان، راج کمار سنگھا، یوگیش سنگھا، شمیم خان،دلی راجہرا کے امام ندیم ،اشوک بمیشور، رتی رام، زبیر بھائی،اکرم بھائی، وسیم خان، ممتاز احمد وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خاص طور پر تعاون کیا۔