رائے پور:وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل نے آج عید ملن کے تحت چھتیس گڑھ راجیہ اُردو اکادمی کے چیئرمین ادریس گاندھی کے دولت خانہ پر پہونچ کر اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اُنہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔اِس موقع پر وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کیا کہ یہ تہیوار میل جول و بھائی چارے کی جذبات کو مضبوط کرتا ہے۔ ہمارے دیش بھارت کی گنگا جمنی تہذیب ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جسے عید ملن، ہولی ملن اور افطار پارٹیوں نے سنبھال رکھا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے چھتیس گڑھ میں یہ بھائی چارہ مثالی ہے جو دیش میں مثالی ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ سارے دیش کا ماحول چھتیس گڑھ جیسا ہو جائے۔
اِس موقع پر محلّے میں رہائشی بزرگوں ،نوجوانوں،مہیلائوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کا آتش بازی اور پھولوں سے خیر مقدم کیا۔اِ س موقع پر ادریس گاندھی کی طرف سے سب کو شیرخورمہ پلا کر منہ میٹھا کیا گیا۔